بلرامپور: اترپردیش کے ضلع بلرامپور میں پولیس نے ٹکٹ کے معاملے میں پارٹی کے ہی ایک لیڈر کے قتل کے الزام میں سابق سماج وادی پارٹی (ایس پی) ایم پی رضوان ظہیر، ان کی بیٹی، داماد اور دیگر تین کو آج گرفتار کیا ہے۔
Published: undefined
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمنت کٹیال نے کہا کہ یہ واقعہ اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ کے معاملے میں پیش آیا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ 26 دسمبر کو ایس پی لیڈر و نگرپنچایت چیئرمین کہکشاں کے شوہر فیروز عرف پپو پر نامعلوم افراد نے دھار دار ہتھیار سے حملہ کر دیا تھا جس میں ان کی موت ہوگئی تھی۔
Published: undefined
مقتول کے بھائی افروز کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔ ایس پی نے کہا کہ تفتیش کی بنیاد پر سابق ایم پی رضوان ظہیر، ان کی بیٹی زیبہ رضوان، داماد رمیز معراجل، محفوظ، شکیل اور دیگر ایک کو صبح 11بجے گرفتار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز