منگل کو دیر رات یعنی صبح تقریبا دو بجے کے قریب دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث نیپال میں مکان گرنے سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ ری ایکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
Published: undefined
زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک نیپال تھا۔ زلزلے کے جھٹکے تقریباً 1 منٹ تک وقفے وقفے سے محسوس کیے گئے۔ دہلی-این سی آر کے علاوہ یوپی-اتراکھنڈ، بہار، ہریانہ اور مدھیہ پردیش تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Published: undefined
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کے کالوکھیتی میں زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.3 بتائی گئی۔ صبح تقریباً 1.57 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز ایک بار پھر نیپال میں تقریباً اسی مقام پر 3 بج کر 15 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی-این سی آر میں جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تو زیادہ تر لوگ سو رہے تھے۔ جن کو پتا چلا وہ فوراً گھر سے نکل گئے۔
Published: undefined
بتا دیں کہ رات دو بجے دہلی این سی آر میں زلزلے سے پہلے اتراکھنڈ اور یوپی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.9 ناپی گئی۔ اس کا مرکز اتراکھنڈ میں ہند-نیپال سرحد پر بتایا جاتا ہے۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر سے نیچے بتائی گئی ہے۔ ان دو جھٹکوں سے پہلے منگل کو شمالی ہندوستان کے کچھ شہروں میں لوگوں نے 4.4 شدت کا ایک اور زلزلہ محسوس کیا۔ یہ زلزلہ رات 11.57 پر محسوس کیا گیا۔ اس کا مرکز چمفائی، میزورم تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز