قومی خبریں

متھرا میں زبردست سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

اترپردیش کے ضلع متھرا کے بلدیو علاقے میں اتوار کو یمنا ایکسپریس وے پر کار اور ٹرک کی ٹکر میں چھ افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

تصویری سوشل میڈیا
تصویری سوشل میڈیا 

متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا کے بلدیو علاقے میں اتوار کو یمنا ایکسپریس وے پر کار اور ٹرک کی ٹکر میں چھ افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

سپرنٹنڈنٹ آف پولس آدتیہ کمار شکلا نے بتایا کہ سنگ میل نمبر 140 اور 141 کے درمیان صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بلند شہر سے آگرہ کی جانب جا رہی کار سامنے سے آرہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

Published: undefined

اس حادثے میں چار خواتین اور ایک مرد سمیت پانچ افراد کی موت موقع پر ہی ہو گئی جبکہ دیگر تین شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں علاج کے لئے لے جاتے وقت ایک اور شخص کی موت ہو گئی۔ بقیہ دو زخمیوں کو آگرہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت بھی کافی نازک ہے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کو کاٹ کر ٹرک سے الگ کیا گیا۔ سبھی مہلوک اور زخمی آگرہ گھومنے جا رہے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’نوئیڈا سے آگرہ کی طرف جا رہی کار آگے چل رہے ٹرک میں پیچھے سے جا گھسی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ ٹرک ڈرائیور ٹرک کو لے کر فوراً فرار ہو گیا۔‘‘

Published: undefined

وہیں اس حادثے پر ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متأثرین کے اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کے جلد صحت یابی کی آرزو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو حکم دیا ہے کہ متاثرین کو مناسب تعاون فراہم کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined