قومی خبریں

مودی کابینہ میں مہاراشٹرا کے چھ نمائندوں کو جگہ ملی، نارائن رانے کا پتہ کٹا

مہاراشٹرا ریاست کے ایک قدآور رہنما اور راشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت پوار گروپ ) کے لیڈر پرفل پٹیل کو بھی مرکزی وزارات سے محروم کیا گیاہے-

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی کابینہ میں مہاراشٹرا کے چھ نمائندوں کو جگہ ملی ہے جبکہ کوکن سے رکن پارلیمنٹ و قدآور رہنما نارائن رانے کا پتہ کٹ گیا حالانکہ موجودہ کابینہ میں کئ ایسے چہرئے بھی شامل کئے گئے ہیں جو لوک سبھا انتخابات میں ہار چکے ہیں اور وہ کسی بھی ایوان کے رکن نہیں ہے-

Published: undefined

ریاست سے جن مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو وزارت ملی ہے ان میں بی جے پی کے چار ارکین پارلینٹ ہیں جن میں ناگپور سےنتین گڑکری ممبئ سے پیوش کوئیل ، پونہ سے مرلی دھر ماہول ،راویر سے رکھشا کھڈسے، شیوسینا ایکناتھ شندئے گروپ کے پرتاپ راؤ جادھو  اوردلت لیڈر رپلیکن پارٹی آف انڈیا ( آر پی آئی (اے) کے سربراہ رام داس اٹھاولے شامل ہیں۔

Published: undefined

ریاست کے ایک اور قدآور رہنما اور راشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت پوار گروپ ) کے لیڈر پرفل پٹیل کو بھی مرکزی وزارات سے محروم کیا گیاہے- نتین گڑکری کاتعلق ناگپور سے ہے پچھلی وزارات میں وہ وزیر تھے اور ان کا آرایس ایس میں اچھا خاصہ دبدبہ ہے۔ پیوش گوئل بھی مرکزی وزیر رہ چکے ہے انہوں نے ممبئ کے مضافات سے کانگریس امیدوار۔کو شکست دے کر لوک سبھا کی رکنیت حاصل کی ہے وہ پہلے راجیہ سبھا کے رکن تھے۔

Published: undefined

رکھشا کھڈسے راویر سے دوسری مرتبہ بی جے پی کی رکن بنی ہے وہ بی جے پی لیڈر ایکناتھ کھڈسے کی بہو ہیں ، پونہ سے تعلق رکھنے والے مرلی دھر ماہول پہلے پونہ کے مئیر رہ چکے ہیں۔وزیراعلی ایکناتھ شندئے کی قیادت والی شیوسینا کے پرتاپ راو جادھو ریاست میں کابینی وزیر تھے اوررام داس اٹھاولے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔

Published: undefined

تقریب حلف برداری میں وزیراعلی شندئے فلم اسٹار شاہ رخ خان صنعت کار مکیش  امبانی نائب وزراءاعلی دیوندر فڑنویس،اجیت پوار ، سنیل تٹکرے، نارائن رانے اور دیگر بھی موجود تھے-

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined