قومی خبریں

آسام میں سیلاب کا قہر جاری، اب تک 26 افراد کی موت، 15 اضلاع کے 1.61 لاکھ سے زائد لوگ متاثر

صرف کریم گنج میں ہی سیلاب سے تقریباً 95300 افراد متاثر ہوئے ہیں، اس کے بعد ناگاؤں ضلع میں تقریباً 5000 افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ دھیماجی میں 3600 لوگ سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آسام میں سیلاب کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

آسام میں سیلاب کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 

آسام میں سیلاب کی صورت حال مزید خوفناک بنی ہوئی ہے۔ 15 اضلاع کے 1.61 لاکھ سے زائد افراد اس سیلاب سے متاثر ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے مزید 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جس کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔ کریم گنج ضلع کے بدر پور علاقہ میں لینڈ سلائڈنگ میں 3 نابالغوں سمیت 5 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ آسام ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق ہیلاکانڈی ضلع میں سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔

Published: undefined

سیلاب کے سبب کریم گنج میں حالات انتہائی تکلیف دہ دکھائی دے رہے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پارتھ پروتم داس نے بتایا کہ سیلاب کی حالت اب بھی سنگین ہے۔ اے ایس ڈی ایم اے کی ڈیلی فلڈ رپورٹ کے مطابق بکسا، بارپیٹا، درانگ، دھیماجی، گولپارہ، کریم گنج، ناگاؤں اور نلباڑی ضلعوں میں سیلاب کے سبب 1 لاکھ 5 ہزار 700 سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق صرف کریم گنج میں ہی سیلاب سے تقریباً 95300 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ناگاؤں ضلع میں تقریباً 5000 افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ دھیماجی میں 3600 لوگ سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اے ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ فی الحال 309 گاؤں پانی میں ڈوب چکے ہیں اور ریاست بھر میں 1005.7 ہیکٹیر علاقہ میں فصل متاثر ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined