نئی دہلی: کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کی بری حالت ہے اور وزیر خزانہ سیتا رمن کے پاس ملک کو اس مصیبت سے نکالنے کی نہ صلاحیت ہے اور نہ کوئی ٹھوس پالیسی ہے۔
Published: undefined
کانگریس ترجمان آنند شرما نے سنیچر کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں معیشت کے سلسلے میں محترمہ سیتارمن کی پریس کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کہا ہے وہ صرف مایوس کن ہے اور اس میں معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے کوئی طریقہ ملک کے سامنے پیش نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ معیشت جس حال میں پہنچ گئی ہے اسے وہاں سے باہر نکالنے کے لئے وزیر خزانہ کے اندر اہلیت نہیں ہے اور اس سلسلے میں ان کے پاس کوئی ویژن بھی نہیں ہے۔ ان کے پاس ملک کی معیشت کو صحیح راستے پر لانے کے لئے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ معیشت کی حالت یہ ہے کہ جی ڈی پی پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے اور روزگارمیں مسلسل کمی آرہی ہے۔ اگست سے اب تک صرف آٹو سیکٹر میں کمرشیل گاڑیوں کی پیداوار میں 19 سے 20 فیصد کم ہوگئی ہےا ور پسنجر کاروں کی پیداوار میں 41 فیصد کی کمی آئی ہے اور دوپہیا گاڑیوں کی پیداوارمیں 22 فیصد کی کمی آئی ہے۔ آٹو موبائل شعبہ میں 21 سال میں سب سے بڑا بحران ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined