قومی خبریں

امانت اللہ خان کو ضمانت ملنا بی جے پی اور ای ڈی کے منہ پر بڑا طمانچہ ہے: سسودیا

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ امانت کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اگر کسی نے کچھ غلط کیا ہوتا تو وہ اب تک ان کی پارٹی میں چلا جاتا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سینئر رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ امانت اللہ خان کو ضمانت ملنا بی جے پی اور ای ڈی کے منہ پر ایک بڑا طمانچہ ہے۔منیش  سیسودیا نے کہا کہ جس طرح عدالت نے امانت اللہ خان کو ضمانت دی ہے، اس سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ بی جے پی امانت اللہ کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیج رہی ہے اور ای ڈی کا غلط استعمال کررہی ہے۔

Published: undefined

منیش نے کہا کہ  اس سے یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ بی جے پی کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ وہ اروند کیجریوال اور ان کے ساتھیوں کو جھوٹے سی بی آئی اور ای ڈی کے مقدمات درج کر کے جیل میں ڈال دیں۔ انہیں الیکشن نہ لڑنے دیں، انہیں الیکشن نہ جیتنے دیں اور الیکشن میں پریشانی پیدا کریں۔ امانت اللہ خان کو اسی مقصد سے گرفتار کیا گیا لیکن جب تک خدا ہمارے ساتھ ہے تو بی جے پی اور ای ڈی کی کیا حیثیت ہے؟

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ امانت کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ’’عآپ‘‘ کے سبھی لیڈر باہرآگئے۔ اگر کسی نے کچھ غلط کیا ہوتا تو وہ اب تک ان کی پارٹی میں چلا جاتا۔ تمام رہنما ایماندار اور بہادرہیں۔ دہلی ریاستی کوآرڈینیٹر گوپال رائے نے کہا کہ ایسا ہونا ہی تھا۔ بی جے پی انہیں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر زیادہ دیر تک جیل میں نہیں رکھ سکتی۔عآپ کے رہنما اور کابینہ کے وزیر عمران حسین نے کہا کہ بی جے پی کی تمام سازشیں ایک ایک کر کے ناکام ہو رہی ہیں۔عام آدمی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی طرح امانت اللہ خان بھی بی جے پی کی سازشوں کو ناکام بنا کر جیل سے آزاد ہوگئےہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined