قومی خبریں

کرناٹک کی کماراسوامی حکومت کے اکلوتے مسلم وزیر۔ یو ٹی عبدالقادر

بدھ کے روز جب ایچ ڈی کماراسوامی کابینہ کی پہلی توسیع عمل میں آئی تو یو ٹی عبد القادر کو وزیر کے طور پر حلف دلوایا گیا۔ عبدالقادر گزشتہ کانگریس حکومت میں بھی وزیر تھے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر/<a href="https://twitter.com/utkhader">@utkhader</a>
تصویر بشکریہ ٹوئٹر/@utkhader 
کرناٹک کے غیر منقسم کنڑ کی 13 اسمبلی سیٹوں میں سے کانگریس نے صرف ایک سیٹ پر جیت درج کی اور یہ پارٹی کو جیت یو ٹی عبدلقادر نے دلائی ہے۔

منگلور (سابقہ اُلّال) سیٹ سے لگاتار چوتھی بار منتخب ہونے والے یو ٹی عبد القادر کو سدارمیا حکومت میں شروع میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا تھا جبکہ بعد میں غذا اور عوامی ترسیل کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا۔ راہل گاندھی کے کافی نزدیکی تصور کئے جانے والے یو ٹی عبد القادر نے وزیر کے طور پر دونوں ہی شعبوں میں کافی مقبولیت حاصل کی۔

کرناٹک 224 ممبران پر مشتمل اسمبلی کے لئے منتخب نمائندگان میں سے محض 7 ارکان مسلم طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ صوبے میں مسلم آبادی کا تناسب 13 فیصد ہے اور جیتنے والے تمام امیدوار کانگریس پارٹی کے رہنما ہیں۔ کرناٹک اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والے مسلم امیدواروں کی یہ تعداد گزشتہ 10 سالوں میں سب سے کم ہے۔ اس سے قبل اسمبلی میں 9 ممبران تھے جبکہ 2013 میں یہ تعداد 13 تھی، جن میں سے 11 کانگریس پارٹی کے تھے جبکہ 2 جے ڈی ایس کے ارکان اسمبلی تھے۔

Published: undefined

کرناٹک میں 2011 مردم شماری کے اعتبار سے مسلمانوں کی آبادی 12.9 فیصد ہے جبکہ عیسائی 1.9 فیصد ہیں، جین ، بدھسٹ اور سکھ طبقہ کی آبادی ایک فیصد سے کم ہے۔

ایسے وقت میں جبکہ جنوبی ساحلی علاقہ کی 12 سیٹوں پر بی جے پی نے قبضہ کر لیا ہے وہیں عبدالقادر 13 ویں سیٹ بچانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے بی جے پی کے سنتوش کمار رائے بولیارو کو 19739 ووٹوں سے شکست دی۔ عبدالقادر نے 2013 کا چناؤ 29111 ووٹوں سے جیتا تھا۔

Published: undefined

یو ٹی عبد القادر نے اپنا پہلا چناؤ 2007 میں جیتا تھا ، انہیں ان کے والد رکن اسمبلی یو ٹی فرید کے انتقال کے بعد اُلال سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں امیدوار بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے 2008، 2013 اوراب 2018 میں لگاتار جیت درج کی ۔

یو ٹی عبد القادر کو ایک طرف جہاں تیزی سے شہر کاری کی طرف بڑھتے اپنے حلقہ انتخاب منگلور کی ترقی کے لئے کافی کام کرنا ہے ۔ وہیں دوسری طرف اب وزیر بنائے جانے کے بعد ان کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔

Published: undefined

تصویر بشکریہ ٹوئٹر/@utkhader

کانگریس پارٹی نے کرناٹک کی 225 رکنی اسمبلی کے انتخابات میں 17 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا ۔ ریاستی وزراء آر روشن بیگ اور تنویر سیٹھ کے علاوہ دیگر موجودہ ارکان اسمبلی کو دوبارہ ٹکٹ دیا گیا جن میں فیروز نور الدین سیٹھ ، یو ٹی عبدالقادر، ڈاکٹر رفیق احمد اور بی اے محی الدین باوا شامل تھے۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں 7مسلم امیدواروں نے جیت درج کی ہے، جو مندرجہ ذیل ہیں:

  • کنیز فاطمہ ۔ گلبرگہ نارتھ
  • رحیم خاں ۔ بیدر
  • آر روشن بیگ ۔ شیواجی نگر
  • ضمیر احمد خاں ۔ چامراج پیٹ
  • یو ٹی عبدالقادر ۔ منگلور
  • تنویر سیٹھ ۔ نرسمہا راجہ
  • این اے حارث ۔ شانتی نگر

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined