بھدوہی: اترپردیش کے ضلع وارانسی کی گلوہ کارہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے الزام میں مافیا ڈان وجے مشر کے پوتے وکاس مشرا کو پولیس نے پیر کو گرفتار کیا ہے۔ پولس نے وکاس کو کولاپور ریلوے کراسنگ کے نزدیک سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کافی دنوں سے اس کی تلاش میں تھی۔
Published: undefined
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ رکن اسمبلی کو اس سے قبل رشتے دار سے ملکیت تنازع کے معاملے میں مدھیہ پردیش کے آگر مالوا ضلع سے گرفتار کیا گیا تھا۔ لیکن بیٹے اور پوتے پولیس کی گرفت سے فرار چل رہے تھے۔ پولیس کو دونوں کی تلاش تھی۔ اسی دوران مخبر کی اطلاع پر گوپا گنج کی پولیس کولا پور ریلوے کراسنگ پہنچی اور وکاس مشر کو گرفتار کر کے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزرانسی کے جیپورا کی ایک گلوکارہ نے گیان پور کے مافیا ڈان ایم ایل اے وجے مشر، ان کے بیٹے اور بھتیجے کے بیٹے پر اجتماعی عصمت دری کا الزام لگاتے ہوئے 18اکتوبر کو گوپی گنج تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ رشتہ دار کے ساتھ ملکیت تنازع میں رکن اسمبلی وجے مشر اس وقت آگرہ جیل بھی بند ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز