نئی دہلی: کورونا کی دوسری لہر اس وقت ملک میں اپنا اثر دکھا رہی ہے، وہیں تیسری لہر کے حوالہ سے بھی احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کورونا کے ’سنگاپور اسٹرین‘ کے حوالہ سے خبردار کیا تھا اور حکومت ہند سے ایکشن لینے کی اپیل کی تھی۔ کیجریوال کے دعوے پر پہلے حکومت ہند نے رد عمل ظاہر کیا اور اب سنگاپور نے بھی اس کا جواب دیا ہے۔
Published: 19 May 2021, 9:11 AM IST
ہندوستان میں موجود سنگاپور کے سفارت خانہ کی جانب سے منگل کے روز اروند کیجریوال کے ٹوئٹ پر جواب دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ سنگاپور میں کورونا کے نئے اسٹرین پائے جانے کی بات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ٹیسٹنگ کی بنیاد پر معلوم چلا ہے کہ سنگاپور میں کورونا جو قسم پائی گئی ہے اس کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ نیز، سنگاپور میں ایسا کوئی اسٹرین موجود نہیں ہے جو بچوں میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہو۔
Published: 19 May 2021, 9:11 AM IST
سنگاپور کے سفارت خانہ کی جانب سے ہی نہیں بلکہ سنگاپور حکومت کی وزارت صحت کے ذریعے بھیک کیجریوال کے دعوے کی تردید کی گئی ہے۔ ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے وزارت صحت نے کہا کہ کیجروال کے سنگاپور اسٹرین کے دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
Published: 19 May 2021, 9:11 AM IST
وزیر اعلیٰ اروند کیجریال نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا تھا کہ ’’سنگاپور میں آنے والی کورونا کی نئی شکل بچوں کے لئے انتہائی خطرناک بتائی جا رہی ہے اور یہ ہندوستان میں تیسری لہر کے طور پر داخل ہو سکتی ہے۔ حکومت ہند سے میری اپیل ہے کہ سنگاپور کے ساتھ فضائی خدمات فوری منسوخ کر دی جائیں اور بچوں کو ویکسین فراہم کرنے کے سلسلہ میں ترجیحی بنیادوں پر کام دیا جائے۔‘‘
Published: 19 May 2021, 9:11 AM IST
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے بیان پر مرکزی وزیر ہردیپ پوری پہلے ہی رد عمل ظاہر کر چکے ہیں۔ ہردیپ پوری نے اپنے ٹئوٹ میں کہا ’’کیجریوال جی، بین الاقوامی پروازیں مارچ 2020 سے ہی بند ہیں۔ سنگاپور کے ساتھ ایئر ببل بھی نہیں ہے۔ صرف کچھ وندے بھارت مہم کے تحت ہی ہم وہاں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لاتے ہیں، یہ ہمارے اپنے ہی لوگ ہیں۔ پھر بھی حالات پر ہماری نظر ہے اور احتیاط برتی جا رہی ہے۔‘‘
Published: 19 May 2021, 9:11 AM IST
خیال رہے کہ ہندوستان میں ماہرین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر آ سکتی ہے اور اس سے بچوں کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔ ایسے میں ابھی سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں ہندوستان میں بچوں پر ویکسین کے ٹرائل کو منظوری فراہم کی گئی تھی۔
Published: 19 May 2021, 9:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 May 2021, 9:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز