رانچی: جھارکھنڈ کی برہیٹ اسمبلی سیٹ پر 2019 کے انتخابات میں ہیمنت سورن کے خلاف بی جے پی کے امیدوار رہے سیمون مالتو نے منگل کو اپنے حامیوں کے ساتھ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) میں شمولیت اختیار کر لی۔ یہ فیصلہ انہوں نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد کیا۔ مالتو نے رانچی میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورن سے ملاقات کی، جس کے بعد انہیں جے ایم ایم کی رکنیت دی گئی۔
Published: undefined
سورن نے گزشتہ انتخابات میں برہیٹ کے علاوہ دُمکا سیٹ سے بھی انتخاب لڑا تھا۔ دُمکا سیٹ پر ان سے ہارنے والی بی جے پی کی امیدوار لوئس مرانڈی نے بھی حال ہی میں جے ایم ایم میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
سمون مالتو نے بی جے پی سے اپنے استعفیٰ میں بتایا تھا کہ وہ آدیواسی پہاڑیا کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں، جسے بی جے پی نے نظر انداز کیا ہے۔ اس کمیونٹی کو بی جے پی کے روایتی ووٹر سمجھا جاتا تھا لیکن پارٹی نے انہیں نمائندگی نہیں دی، جس کی وجہ سے ان کمیونٹی میں ناراضگی پیدا ہوئی۔
Published: undefined
سورن نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا، ’’سنتھال پرگنہ کے برہیٹ سے بی جے پی رہنما سیمون مالتو نے اپنے حامیوں کے ساتھ آج جھارکھنڈ مکتی مورچہ خاندان میں شمولیت اختیار کی۔ آپ سب کا جھارکھنڈ مکتی مورچہ میں خوش آمدید ہے۔‘‘
خیال رہے کہ 2019 میں برہیٹ سیٹ کے انتخاب میں ہیمنت سورین نے سیمون مالتو کو 25 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا تھا۔ ہیمنت سورین نے 73 ہزار 725 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ مالتو کو محض 47 ہزار 985 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined