قومی خبریں

ومبلڈن: سِمونا ہالیپ بنیں چمپئن، سرینا کا خواب چکنا چور

رومانیہ کی سِمونا ہالیپ نے امریکہ کی سرینا ولیمز کو مسلسل سیٹوں میں 6-2، 6-2 سے شکست دے کر ومبلڈن کا خواتین کا پہلی بارسنگلز خطاب جیت لیا اور سرینا کو 24 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل سے محروم کر دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لندن: ساتویں سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کی سرینا ولیمز کو ہفتہ کو مسلسل سیٹوں میں 6-2، 6-2 سے شکست دے کر سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کا خواتین کا پہلی بارسنگلز خطاب جیت لیا اور سرینا کو 24 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل سے محروم کر دیا۔

Published: undefined

سابق نمبر ایک ہالیپ نے یہ مقابلہ صرف 55 منٹ میں ختم کرکے 23 بار کی گرینڈ سلیم چمپئن سرینا کو مارگریٹ کورٹ کے 24 گرینڈ سلیم ٹائٹل کی برابری کرنے سے روک دیا۔ ہالیپ کا یہ دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال فرانسیسی اوپن کا خطاب جیتا تھا۔11 ویں سیڈ سرینا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک پہنچی تھیں لیکن ہالیپ کے بہترین کھیل نے ان کا سفر روک دیا۔ سرینا گزشتہ سال بھی رنر اپ رہی تھیں اور اس بار بھی انہیں رنر اپ رہنے پر اکتفا کرنا پڑا۔ سرینا گزشتہ سال یو ایس اوپن میں بھی رنر اپ رہی تھیں۔سرینا نے اپنا آخری گرینڈ سلیم ٹائٹل 2017 کے شروع میں آسٹریلین اوپن کے طور پر جیتا تھا۔ اس کے بعد سے انہوں نے چھ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹوں میں حصہ لیا ہے لیکن انہیں کامیابی ہاتھ نہیں لگی ہے۔

Published: undefined

ومبلڈن میں سات بار کی چمپئن سرینا کا سامنا پہلی بار فائنل کھیل رہی ہالیپ سے تھا اور رومانیہ کی کھلاڑی نے پورے میچ میں سرینا کو کوئی موقع نہیں دیا۔ 27 سالہ ہالیپ اور 37 سالہ سرینا کے درمیان عمر کا فاصلہ ان کے کھیل میں بھی نظر آیا۔ہالیپ نے چار بار سرینا کی سروس توڑی اور 13 ونرس لگائے۔ سرینا کو میچ میں صرف ایک بریک پوائنٹس ملا اور وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھا پائیں ۔ہالیپ نے سرینا کے خلاف گزشتہ 10 مقابلوں میں صرف ایک میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلے سیٹ میں سابق نمبر ایک ہالیپ نے باتوں باتوں میں 4-0 کی برتری حاصل کرلی اور پہلا سیٹ آسانی سے 26 منٹ میں 6-2 پر ختم کر سرینا پر دباؤ بنا دیا۔

Published: undefined

سرینا نے دوسرے سیٹ میں اچھی شروعات کی لیکن ہالیپ کے زبردست حملوں کے سامنے ان کا کھیل لڑکھڑا گیا۔ ہالیپ نے دوسرے سیٹ کے آخری چار گیم مسلسل جیتتے ہوئے پہلی بار ومبلڈن ٹائٹل اپنی جھولی میں ڈال لیا۔سینٹر کورٹ پر ہالیپ کے دبدبے کا عالم یہ تھا کہ انہوں نے میچ کو صرف 55 منٹ میں ختم کر دیا۔ ہالیپ نے میچ میں صرف تین بےجا بھولیں کیں جبکہ سرینا نے 25 بےجا بھولیں کیں جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔ کسی کو توقع نہیں تھی کہ سرینا میچ میں اتنی غلطیاں کریں گی لیکن ہالیپ نے انہیں بار بار غلطیاں کرنے پر مجبور کیا۔سرینا کو اب اپنے 24 ویں گرینڈ سلیم خطاب کے لئے یو ایس اوپن کا انتظار کرنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined