امرتسر: ہندوستان سے جمعہ کے روز پاکستان جانے والے کم از کم 130 سکھ عقیدت مند اٹاری ریلوے اسٹیشن پر پھنس گئے ہیں۔ انہیں حکومت ہند سے بین الاقوامی سرحد عبور کرنے کی اجازت حاصل نہیں ہو سکی ہے۔
Published: undefined
درماندہ عقیدت مندوں میں زیادہ تر عمر رسیدہ ہیں اور پنجاب کے مختلف حصوں کے رہنے والے ہیں جو کہ پانچویں سکھ گرو، گرو ارجن دیو کی شہادت کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقاریب کے لئے پاکستان جانا چاہتے ہیں۔ وہ صبح ہی اٹاری اسٹیشن پر پہنچ گئے تھے لیکن پاکستان کی خصوصی ٹرین کو ہندوستان میں داخلہ کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔
Published: undefined
انڈین ریلوے کے افسران نے کہا کہ اس حوالہ سے انہیں کوئی اجازت نہیں ملی ہے، اس لئے پاکستانی ٹرین کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔ پھنسے ہوئے ایک عقیدت مند نے کہا وزارت خارجہ اور انڈین ریلوے کے درمیان ڈائیلاگ کی کمی کی وجہ سے یہ صورت حال پیدا ہوئی ہے۔
Published: undefined
ان عقیدت مندگان نے حکومت ہند کے خلاف نعرے بازی کی اور انہوں نے یہ بھی شکایت کی کہ انہیں یہاں پینے کا پانی اور بیت الخلا کی سہولت کا بھی فقدان ہے۔ اسٹیشن ماسٹر ایم ایل رائے نے صحافیوں سے کہا، ’’جوں ہی ہمیں احکامات حاصل ہوں گے، ہم ٹرین کو اٹاری میں داخل ہونے دیں گے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان سے سکھ عقیدت مندگان کے 4 قافلہ ہر سال پاکستان جاتے ہیں، انہیں ایس جی پی سی (سری گروداوار پربندھک کمیٹی) کی جانب سے بھیجا جاتا ہے۔ سکھ مذہب کے سب سے پہلے گرو نانک دیو کے جائے پیدائش ننکانہ صاحب میں ان کی جینتی منانے کے لئے سب سے بڑا قافلہ نومبر میں ہندوستان سے پاکستان کے لئے روانہ ہوتا ہے۔ ایک قافلہ اپریل کے مہینے میں بیساکھی کے تہوار کے لئے وہاں جاتا ہے۔
گرو ارجن دیو کی کے یوم شہات اور سکھ ریاست کے بانی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر مئی-جون میں دو دستے پاکستان کے لئے روانہ ہوتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined