پڈوچیری کی سابق لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کی طرف سے سکھ برادری کے بارے میں کیے گئے توہین آمیز تبصرے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سکھ رابطہ کمیٹی نے شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) اور شری اکال تخت صاحب کے جتھے دار سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ محترمہ بیدی نے یہ تبصرہ دارالحکومت دہلی میں ایک کتاب کی رونمائی کے دوران کیاتھا۔
Published: undefined
سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے رہنماؤں تاجندر سنگھ پردیسی، ہرپال سنگھ چڈھا، ہرپریت سنگھ نیتو، گروندر سنگھ سدھو، پربھجوت سنگھ خالصہ اور وکی سنگھ خالصہ نے آج یہاں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ محترمہ بیدی نے 12 بجے کا وقت سکھوں کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ لیکن 12 بجے سکھ ہندو بہو بیٹیوں کو مغلوں کے چنگل سے چھڑا کر ان کے گھر بھیج دیتے تھے۔ انہوں نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہاہے۔
Published: undefined
رابطہ کمیٹی کے قائدین نے کہا کہ جب سے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آئی ہے، اقلیتوں اور دلت برادری کے خلاف اس طرح کے بیہودہ ریمارکس کرنا عام ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے اکھنڈ بھارت کے ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے دہلی گوردوارہ کمیٹی، شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر اور شری اکال تخت صاحب کے جتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ سے سابق لیفٹیننٹ گورنر بیدی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور اسے فوری گرفتار کرنے کی اپیل کی ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ اگر کوئی کارروائی نہ کی گئی تو سکھ رابطہ کمیٹی شہر کی دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر آئندہ کا پروگرام طے کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز