قومی خبریں

سگنیچر برج کا نام شیلا دیکشت کے نام پر رکھنے کا مطالبہ

کانگریس ترجمان جتیندر کوچر کا کہنا ہے کہ شیلا دیکشت کو سچی خراج عقیدت اور دہلی کی ترقی میں ان کے کارنامے کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنانے کے مقصد سے ’سگنیچر برج‘ کا نام ان کے نام پر رکھا جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی کانگریس نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے سگنیچر برج کا نام سابق وزیراعلیٰ شیلا دیکشت کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کیاہے۔ دہلی کانگریس کے ترجمان جتیندر کوچر نے اس تعلق سے اروند کیجریوال کو پیر کے روز ایک خط لکھا۔

Published: undefined

جتیندرکوچر نے خط میں لکھا کہ سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت کو ہمیشہ دہلی کی ترقی کی فکر رہتی تھی اور 15 سال کے وزیر اعلیٰ کی مدت میں انہوں نے دار الحکومت کی ترقی کے لیے جو کیا ہے وہ ملک کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔ ان کی موت سے جو سیاسی خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا ہے اور کانگریس کاتوناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ ملک کی سیاست نے بھی ایک بڑا لیڈر کھو دیا ہے۔

Published: undefined

شیلا دیکشت کے دور اقتدار میں دہلی میں فلائی اوورز کا جال بچھائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے جتیندرکوچر نے کہا کہ سگنیچر برج کی تعمیر سابق وزیر اعلیٰ نے اپنی نگرانی میں کروائی۔ انہوں نے کہا کہ شیلا دیکشت کو سچی خراج عقیدت اور دہلی کی ترقی میں ان کے کارنامے کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنانے میں سگنیچر برج کا نام ان کے نام پر رکھا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined