قومی خبریں

سدھو موسیٰ والا قتل: لارنس گینگ کو ہتھیار مہیا کرنے والا دھرمن جوت حراست میں

ملزم دھرمن جوت سنگھ کاہلو کو کیلیفورنیا میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کاہلو کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس اسپیشل سیل، پنجاب پولیس اور این آئی اے اس مطلوب کی تلاش میں تھے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: سدھو موسی والا قتل کیس میں مطلوب اور بین الاقوامی اسلحہ مافیا دھرمن جوت سنگھ کاہلو کو پولیس نے امریکہ میں حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم دھرمن جوت سنگھ کاہلو کو گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کا کافی قریبی سمجھا جاتا ہے۔ الزام ہے کہ موسی والا قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ اس نے ہی گولڈی برار کے پاس پہنچایا تھا۔ ملزم دھرمن جوت سنگھ اے کے 47، زیگانہ اور جدید ترین ہتھیاروں کا سودا کرتا ہے۔

Published: undefined

سیکورٹی ایجنسیوں کے ذرائع کے مطابق حکومت ہند جلد ہی ایف بی آئی سے رابطہ کرے گی، تاکہ اسلحہ مافیا کو بھارت لایا جا سکے۔ معلومات کے مطابق ملزم دھرمن جوت سنگھ کاہلو کو کیلیفورنیا سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کاہلو کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس اسپیشل سیل، پنجاب پولیس اور این آئی اے اس مطلوب کی تلاش میں تھے۔

Published: undefined

ملزم دھرمن جوت سنگھ پنجاب کے امرتسر کا رہنے والا ہے اور جگو بھگوان پوریا کا خاص ہے۔ رپورٹ کے مطابق جگو نے ہی لارنس اور گولڈی اور دھرمن جوت کی فون پر بات کرائی تھی۔ کاہلو موہالی میں یو اے پی اے کیس میں بھی مطلوب ہے۔ ملزم لارنس اور بمبیہا دونوں گروہوں کو ہتھیار فراہم کرتا ہے۔ گینگسٹر سچن بشنوئی نے کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ کے سامنے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ امریکہ میں بیٹھا یہ شخص لارنس بشنوئی گینگ کو ہتھیار فراہم کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined