کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سوامی وویکانند کے یومِ پیدائش پر جمعہ کو شیوموگا میں کانگریس حکومت کی پانچویں گارنٹی ’یوا ندھی‘ کا شاندار آغاز کیا۔ اس منصوبہ کے تحت گریجویٹ بے روزگار نوجوانوں کو 3000 روپے اور ڈپلوما ہولڈر بے روزگار نوجوانوں کو 1500 روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ’یوا ندھی‘ منصوبہ کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو دو سال تک بھتہ دیا جائے گا۔ ساتھ ہی ہنر کی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ مدت کے آخر میں انھیں روزگار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ وزیر اعلیٰ سدارمیا نے اس منصوبہ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’’سوامی وویکانند نے کہا تھا کہ وہ اس مذہب میں یقین نہیں کریں گے جو بھوکوں کو کھانا دستیاب نہیں کراتا۔ ان کی جینتی کے موقع پر یوا ندھی منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ نوجوان مایوس نہ ہوں اور انھیں مستقبل کے لیے مضبوط بنایا جا سکے۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ ’’نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور میں نے رندیپ سرجے والا کے ساتھ مل کر انتخابی منشور میں کیے گئے وعدے کے مطابق سبھی پانچ گارنٹیوں کو نافذ کیا ہے اور 70 ہزار نوجوان مردوں و خواتین نے یوا ندھی منصوبہ کے تحت رجسٹریشن کیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی نے ہمیشہ اس ملک کےنوجوانوں کے لیے اچھے مستقبل کا خواب دیکھا تھا۔ ہماری حکومت ان کی امیدوں کو پورا کرنے کے راستے پر چلے گی۔ میں ہر نوجوان سے اس منصوبہ کے تحت رجسٹریشن کرنے اور اس کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سدارمیا نے کہا کہ ’’آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی نے 1985 میں ملک میں سب سے پہلے وویکانند جینتی منانے کی روایت شروع کی تھی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت نے غریبوں اور متوسط طبقہ کو معاشی و سماجی طور سے مضبوط بنانے کے مقصد سے عالمگیر بنیادی آمدنی کے اصولوں کے مطابق گارنٹی کو نافذ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز