قومی خبریں

سدارمیا نے ریکارڈ 14ویں بار پیش کیا کرناٹک کا بجٹ، 5 ضمانتوں کے لیے ہر سال 52 ہزار کروڑ روپے مختص

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 5 بڑی انتخابی ضمانتوں کو پورا کرنے کے لیے تقریباً 5,000 کروڑ روپے سالانہ خرچ کیے جائیں گے۔ اس سے 1.3 کروڑ خاندانوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے

<div class="paragraphs"><p>سدارمیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سدارمیا، تصویر آئی اے این ایس

 

بنگلور: کرناٹک میں سدارمیا حکومت نے جمعہ کو 2023-2024 کا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ میں 3.27 لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس میں سے 52000 کروڑ روپے انتخابات سے قبل کانگریس کی طرف سے دی گئی پانچ ضمانتوں کو پورا کرنے کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔ اس سے 1.3 کروڑ خاندانوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان ضمانتوں کے ذریعے ہر گھر کو ہر ماہ 4000 سے 5000 روپے کی مالی امداد حاصل ہوگی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے زبردست جیت حاصل کی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ عوام نے کانگریس کی انتخابی ضمانتوں کو پسند کیا اور بہت زیادہ ووٹ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ انتخابات میں کانگریس کو شاندار کامیابی ملی۔

Published: undefined

کانگریس کو کرناٹک اسمبلی کی 224 میں سے 135 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ جبکہ بی جے پی صرف 66 سیٹوں تک محدود رہی۔ وہیں جے ڈی ایس کو اس الیکشن میں صرف 19 سیٹیں ملی ہیں۔ سدارمیا نے وزیر خزانہ کی حیثیت سے اسمبلی میں اپنا 14 واں بجٹ پیش کر کے سب سے زیادہ بجٹ پیش کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ان سے پہلے سابق وزیر العیٰ رام کرشن ہیگڑے نے 13 بار بجٹ پیش کیا تھا۔

Published: undefined

کانگریس کی 5 ضمانتیں کیا ہیں؟

1- ہر خاندان کو 200 یونٹ تک مفت بجلی دی جائے گی۔

2- گریجویٹ بے روزگاروں کے لیے 3 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس اور ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے 1.5 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔

3- ہر خاندان کی ایک خاتون کو 2000 روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

4- ہر غریب کو 10 کلو مفت اناج فراہم کیا جائے گا۔

5- ہر عورت کو سرکاری بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined