ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ اس درمیان شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ نے ایک بڑی خوشخبری دی ہے۔ ٹرسٹ نے 18 اکتوبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کر جانکاری دی کہ اسے ایف سی آر اے کی منظوری مل گئی ہے۔ یعنی اب بیرون ممالک کے لوگ بھی رام مندر کے لیے عطیہ دے سکتے ہیں۔
Published: undefined
ٹرسٹ نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر کو غیر ملکی تعاون ریگولیشن ایکٹ 2010 کے تحت عطیہ حاصل کرنے کے لیے وزارت داخلہ، حکومت ہند کے ایف سی آر اے محکمہ نے منظوری فراہم کر دی ہے۔ ساتھ ہی ٹرسٹ نے یہ بھی لکھا ہے کہ غیر ملکی ذرائع سے حاصل ہونے والا کوئی بھی عطیہ صرف ایس بی آئی کے سنسد مارگ برانچ میں ہی قابل قبول ہوگا۔ دیگر کسی بینک اور ایس بی آئی کے دیگر کسی برانچ میں بھیجی گئی رقم قابل قبول نہیں ہوگی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ایودھیا میں زیر تعمیر رام مندر میں آئندہ سال 2024 میں 17 جنوری سے ’پران پرتشٹھا‘ (مورتی نصب کرنے کا عمل) کا پروگرام شروع ہو جائے گا۔ گزشتہ روز رام مندر تعمیر کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر ٹرسٹ تازہ جانکاری بھی دی ہے جس سے پتہ چل رہا ہے کہ کام ہنگامی سطح پر جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز