شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے صدر اور منی رام داس چھاؤنی کے مہنت نرتیہ گوپال داس کی طبیعت اچانک بگڑنے کے بعد انہیں میندانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ خبر وشو ہندو پریشد کے سرکل میڈیا انچارج شرد شرما نے دی اور بتایا کہ مہنت نرتیہ گوپال داس کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تقریباً 85 سالہ نرتیہ گوپال داس کو سینے میں درد ہے اور سانس لینے میں بھی تکلیف ہو رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں وہ کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں، اور پھر طبیعت خراب ہونے سے ان کے شیدائیوں میں تشویش کا ماحول ہے۔
Published: undefined
میدانتا اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور کے مطابق مہنت نرتیہ گوپال کو پیر کے روز ہی لکھنؤ لایا گیا۔ انھیں تقریباً 3.45 بجے ایمرجنسی میں داخل کیا گیا۔ پہلے انٹیجن کٹ سے کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو نگیٹیو آیا۔ پھر آر ٹی پی سی آر کے لیے سیمپل بھیج دیا گیا۔ مہنت میں کمزور، سانس پھولنے کی دقت اور دل کی دھڑکنیں بڑھی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چونکہ وہ کورونا کے مریض رہ چکے ہیں اس نے ان میں ’پوسٹ کووڈ افیکٹ‘ بھی ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا پھیپھڑے سے متعلق دیگر ضروری جانچ بھی کرائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل نرتیہ گوپال داس کی طبیعت بگڑنے پر ایودھیا سے گرین کوریڈور بنا کر انھیں ایمبولنس میں لکھنؤ لایا گیا۔ چنہٹ سے فیض آباد راستہ پر بڑی تعداد میں پولس تعینات کی گئی تھی۔ چنہٹ سے میدانتا اسپتال ٹریفک کو کلیئر کرایا گیا۔ اس کے بعد شہید پتھ کے راستہ میدانتا میں انھیں داخل کرایا گیا۔ خبروں کے مطابق مہنت نرتیہ گوپال کی صحت خراب ہونے کی خبر سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کافی پریشان ہوئے اور مہنت کے معاون و وی ایچ پی کے مقامی ترجمان شرد شرما کے ساتھ ساتھ مہنت کے شاگرد جانکی داس سے ٹیلی فون پر بات کی اور مہنت کی خیریت دریافت کی۔ ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ انوج کمار جھا کو چھاؤنی بھیج کر مہنت نرتیہ گوپال داس کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined