بہار حکومت کے محکمہ داخلہ نے 71 آئی پی ایس افسران کو ان کی منقولہ و غیر منقولہ ملکیت کی فہرست جمع کرنے میں ناکام رہنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے ضابطے کے مطابق سبھی افسران کو سالانہ تجزیہ کے لیے اپنی خود کی ملکیت کی فہرست پیش کرنی ہوتی ہے۔ ملکیتوں کی تفصیل جمع کرنے کی آخری تاریخ 28 فروری تھی۔ افسران کو اپنی ملکیت کی تفصیل دینی ہے اور 31 مارچ تک وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب دینا ہے۔ ریاست کے محکمہ داخلہ کے جنرل ایڈمنسٹریشن نے 27 اگست 2021 کو اس سلسلے میں ایک خط جاری کیا تھا اور ہر افسر کو تفصیل پیش کرنے کے لیے کہا تھا۔
Published: undefined
71 افسران میں شیل وردھن سنگھ، منموہن سنگھ، ایس راجن، نیرج سنہا، پروین وششٹھ، اے کے امبیڈکر، بی شرینواسن، اروند کمار، امت کمار، ڈاکٹر پریش سکسینہ، اے ایس نیلیکر چندر، پنکج کمار درد، جگموہن، سدھانشو کمار، نشانت کمار تیواری، امت لوڑھا، رتن سنجے، اوم بھاسکر، سدھارتھ موہن جین، شفیع الحق، دلجیت سنگھ، وکاس وامن، نتاشا گریا، نوین چندر جھا، بابو رام، جینت کانت، اے ترویدی ، راجیو مشرا، ہری پرساد، کامیا مشرا اور دیگر شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined