مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی اجیت دھڑے کے سینئر لیڈر بابا صدیقی کو ہفتہ یعنی 12 اکتوبر کو دیر گئے ممبئی کے باندرہ ایسٹ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ بابا صدیقی پر حملہ کرنے والے شوٹر پکڑے گئے ہیں جن میں سے ایک کا تعلق ہریانہ اور دوسرا اتر پردیش سے ہے۔ ممبئی پولیس نے کہا کہ این سی پی لیڈر بابا صدیقی پر فائرنگ سے متعلق دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس واقعہ کے بارے میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ انہوں نے پولیس کمشنر اور ڈاکٹر سے معلومات لی ہیں۔ فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک ہریانہ اور ایک اتر پردیش کا ہے جن میں سے ایک فرار ہے۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر ممبئی پولیس پرمجیت دہیا نے بتایا کہ یہ واقعہ رات 9.30 بجے کے قریب پیش آیا، بابا صدیقی کو لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ممبئی کرائم برانچ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ساتھ پولیس لارنس بشنوئی گینگ کے کردار کی بھی تفتیش کر رہی ہے، کیونکہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ اداکار سلمان خان کی مدد کرنے کا بدلہ ہو سکتا ہے، وہ شوٹروں سے بشنوئی کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔
Published: undefined
یہ واقعہ بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے قریب باندرہ کہرواڑی سگنل کے قریب پیش آیا، بابا صدیقی پر فائرنگ کی گئی اور انہیں تین گولیاں لگیں۔ اس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاہم اسپتال ذرائع کی مانیں تو بابا صدیقی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔
Published: undefined
بابا صدیقی کے قتل پر بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے کہا کہ ب’’ابا صدیقی کا قتل تشویشناک ہے، حکومت کو خصوصی ٹیم بنا کر اس کی تحقیقات کرنی چاہیے، یہ ایک بڑی سازش لگ رہی ہے، سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ "
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined