بی جے پی کی شعلہ بیان لیڈر اور مودی حکومت میں کابینہ وزیر اسمرتی ایرانی پر نیشنل ویمن کمیشن (قومی خواتین کمیشن) کا رکن بنوانے کے نام پر 25 لاکھ روپے کی ٹھگی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ الزام بین الاقوامی شوٹر ورتیکا سنگھ نے لگاتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ حالانکہ ورتیکا نے ایرانی کے ساتھ جن دو لوگوں کو ملزم بنایا ہے ان میں سے ایک نے ان کے خلاف امیٹھی کے تھانہ میں کیس درج کرایا ہوا ہے۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’جن ستّا‘ پر شائع ایک خبر کے مطابق ورتیکا سنگھ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں کیس داخل کر اسمرتی ایرانی، ان کے نجی سکریٹری وجے گپتا اور ڈاکٹر رجنیش سنگھ پر قومی خواتین کمیشن کا رکن بنانے کے نام پر 25 لاکھ روپے کی ٹھگی کا الزام عائد کیا ہے۔ ورتیکا کی درخواست پر سماعت کے لیے ایم پی- ایم ایل اے کورٹ نے 2 جنوری کی تاریخ طے کی ہے۔ اس دن ہونے والی سماعت میں عدالت طے کرے گی کہ معاملہ اس کے حلقہ اختیار میں آتا ہے یا نہیں۔
Published: undefined
شوٹر ورتیکا سنگھ کا الزام ہے کہ مرکزی وزیر کے قریبی لوگوں نے اسے ایک فرضی خط جاری کیا، جس میں انھیں قومی خواتین کمیشن کا رکن مقرر کرنے کی بات لکھی تھی۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی وزیر ایرانی کے دو معاونین وجے گپتا اور رجنیش سنگھ نے شروع میں ان سے ایک کروڑ کا مطالبہ کیا تھا، اور پھر بعد میں رقم کو گھٹا کر 25 لاکھ روپے کر دیا۔ انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ان میں سے ایک نے ان سے فحش طریقے سے بات کی تھی۔
Published: undefined
دوسری طرف ورتیکا کے ذریعہ ملزم بنائے گئے وجے گپتا نے 23 نومبر کو شوٹر اور ایک دیگر شخص کے خلاف امیٹھی کے مسافرخانہ تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں ان کے خلاف بے بنیاد الزام عائد کر کے ان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا تھا۔ پولس نے گپتا کی شکایت پر شوٹر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی تھی۔ حالانکہ ورتیکا سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف یہ ایف آئی آر تب کی گئی جب انھوں نے ان لوگوں کی بدعنوانی ظاہر کرنے کی دھمکی دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined