لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے فرسٹ گریڈ اسپتال سمجھے جانے والے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال کے مردہ گھر میں رکھی گئی ایک عورت کی لاش کے بیشتر حصے کو کتوں نے نوچ کر کھا لیا۔ محکمہ صحت کے چیف سکریٹری پرشان ترویدی نے یو این آئی کو بتایا کہ واقعہ کو سنجیدگی سے لیتےہوئے متعلقہ وارڈ بوائے، گارڈ اور سپروائزر کو برخاست کردیا گیا۔اس کے ساتھ ہی معاملے کی اعلی سطحی جانچ کے حکم دیئے گئے ہیں۔ اسپتال کے ڈائریکٹر دیویندر نیگی کا کہنا ہے کہ یہ بڑی چوک ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کرائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مردہ گھر میں پتہ نہیں کس طرح کتے گھس گئے۔ مرنے والی کے رشتہ داروں کی موجودگی میں کل شام چھ بجے لاش فریجر میں رکھوائی گئی تھی۔ مسٹر نیگی نے اعتراف کیا کہ کتے عورت کی لاش کے چہرے کو کھا گئے ہیں۔ عورت لکھنؤ کے چنہٹ علاقہ کے سکندر پور کی رہنے والی تھی۔ پشپا تیواری نام کی اس عورت نے کل زہر کھا کر خودکشی کرلی تھی۔ پوسٹ مارٹم کیلئے اس کی لاش اسپتال کے مردہ گھر میں رکھا گیا تھا۔ سیکورٹی میں لاپروائی کی وجہ سے پوسٹ مارٹم ہاؤس کا چینل کھلا رہ گیا اور کتوں کو لاش کھانے کا موقع مل گیا۔ گھر والوں کے ہنگامہ کرنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور موقع پر پہنچی پولیس نے کارروائی شروع کردی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined