ہندوستان میں ان دنوں اگر سب سے زیادہ تذکرہ کسی بات کو لے کر ہے تو وہ ہے روزگار۔ ہر نوجوان کا خواب ہوتا ہے بہتر ملازمت حاصل کرنا اور اگر سرکاری ہو تو پھر کیا کہے۔ سرکاری میں بھی ریلوے کی ملازمت سب سے عمدہ مانی گئی ہے، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ اس وقت ریلوے محکمہ میں 3 لاکھ 15 ہزار 962 عہدے خالی ہیں۔ یہ انکشاف ہوا ہے آر ٹی آئی کے تحت پوچھے گئے سوال کے جواب سے۔
Published: undefined
مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع کے آر ٹی آئی کارکن چندرشیکھر گوڑ نے جاننا چاہا تھا کہ آخر ریلوے میں اس وقت کتنے عہدے خالی ہیں۔ اس کے لیے انھوں نے وزارت ریلوے میں ایک درخواست دے کر آر ٹی آئی کے تحت خالی عہدوں کی جانکاری چاہی۔ جو جانکاری سامنے آئی ہے اس سے پتہ چلا ہے کہ ریلوے میں بڑی تعداد میں عہدے خالی ہیں۔
Published: undefined
وزارت ریلوے کی طرف سے گوڑ کو جو جانکاری مہیا کرائی گئی ہے اس کے طمابق انڈین ریلوے کے گروپ سی میں یکم نومبر (پروویجنل) تک 312944 عہدے خالی تھے۔ اسی طرح گوڑ کو 27 دسمبر کو ریلوے وزارت سے ملے ایک جواب میں بتایا گیا ہے کہ 15 ستمبر تک گروپ اے کے 2092 اور گروپ بی کے 926 عہدے خالی تھے۔ اس طرح اگر ہم دیکھتے ہیں تو ریلوے میں تینوں گروپ میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 15 ہزار 962 عہدے خالی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز