دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر ستیندر جین کو جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے ستیندر جین کی اس عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں انھوں نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ سے جڑے معاملے کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کے ذیلی عدالت کے حکم کو چیلنج پیش کیا تھا۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین فی الحال منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتاری کے بعد جیل میں بند ہیں۔ دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ نے ان کی ضمانت عرضی کو اسپیشل سی بی آئی جج وکاس ڈھل کے پاس منتقل کر دیا۔ دراصل ای ڈی نے مطالبہ کیا تھا کہ ستیندر جین کی ضمانت عرضی کو اسپیشل سی بی آئی گیتانجلی گویل کی عدالت سے دوسرے جج کے پاس منتقل کر دیا جائے۔ اس پر عدالت نے اتفاق ظاہر کر دیا۔ راؤز ایونیو کورٹ کے فیصلے کے خلاف ستیندر جین نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جسے ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز