قومی خبریں

ہیمنت سورین کو جھٹکا! سپریم کورٹ کا انتخابی تشہیر کے لئے عبوری ضمانت دینے سے انکار

زمین کے مبینہ گھوٹالہ سے منسلک منی لانڈرنگ معاملہ میں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی نے 31 جنوری کو گرفتار کیا تھا، سورین نے اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت سورین / آئی اے این ایس</p></div>

ہیمنت سورین / آئی اے این ایس

 
IANS

نئی دہلی: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے بدھ کو اس معاملے میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں سورین کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا، ’’نچلی عدالت اس معاملے کا نوٹس لے چکی ہے باقاعدہ ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے، اس لیے گرفتاری کو چیلنج کرنے کی بنیاد نہیں ہے۔

Published: undefined

اس معاملے پر منگل (21 مئی) کو عدالت میں بحث ہوئی تھی۔ سینئر وکیل کپل سبل نے ہیمنت سورین کی طرف سے دلیل دی اور اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے منگل اور بدھ کو ای ڈی کی طرف سے بحث کی۔

کپل سبل نے عدالت میں سماعت کے دوران کہا کہ یہ 8.86 ایکڑ زمین کا معاملہ ہے اور ہیمنت سورین کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ تمام ریکارڈ درست ہوں تو کوئی تنازعہ پیدا نہیں ہوتا۔ ایس وی راجو نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ اس میں کوئی تنازعہ نہیں ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے ہیمنت سورین سے اس حقیقت کو چھپانے پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ انہوں نے نچلی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے کہا کہ 4 اپریل کو ٹرائل کورٹ نے ای ڈی چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔ باقاعدہ ضمانت کی درخواست بھی زیر التوا تھی اور درخواست میں یہ باتیں چھپائی گئی تھیں۔

اس کے جواب میں کپل سبل نے کہا کہ یہ ان کی غلطی تھی، جو معلومات کی کمی کی وجہ سے ہوئی۔ سورین کو اس کی سزا نہیں ملی چاہئے لیکن ججوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ وہ دیگر قانونی آپشنز کو دیکھیں۔ اس درخواست کی سماعت نہیں ہو سکتی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined