مغربی بنگال میں جیسے جیسے اسمبلی انتخابات کے دن قریب آتے جا رہے ہیں، بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان تلخ کلامی کے ساتھ ساتھ لیڈروں کو توڑنے کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچتا جا رہا ہے۔ ایک طرف جہاں بی جے پی نے ترنمول کانگریس کے کئی سرکردہ لیڈروں کو اپنی طرف کھینچ لیا ہے، وہیں ممتا بنرجی کی سربراہی والی ترنمول کانگریس نے بھی کچھ بڑے ہاتھ مارتے ہوئے بی جے پی کو جھٹکا دیا ہے۔ کچھ ایسا ہی آج اس وقت دیکھنے کو ملا جب بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے کے بہنوئی نے ترنمول کانگریس کا دامن تھاما۔
Published: undefined
مکل رائے کے بہنوئی سریجن رائے نے آج ایک تقریب کے دوران ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ سریجن کے ساتھ ساتھ سونتراجیا سوجاتا بھی ترنمول کانگریس میں شامل ہوئیں۔ ان دونوں نے سہ پہر ترنمول کانگریس دفتر ترنمول بھون میں ریاستی وزیر کی موجودگی میں پارٹی کا جھنڈا تھاما۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ مکل رائے ایک عرصے تک ممتا بنرجی کے بعد ترنمول کانگریس میں دوسری پوزیشن پر رہے، لیکن پھر انھوں نے بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔ بعد ازاں انھوں نے کہا تھا کہ ترنمول کانگریس کو کھڑا کرنے میں ان کا اہم رول رہا ہے اور اب وہ ترنمول کانگریس کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن آج الٹا ان کا ہی گھر بکھرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ سال سریجن رائے نے بی جے پی میں شامل ہوکر مکل رائے کا ہاتھ تھام لیا تھا۔ ان پر ترنمول کانگریس نے الزام عاید کیا تھاکہ انھوں نے ریلوے میں نوکری دلانے کے نام پر لوگوں سے بڑے پیمانے پر روپے وصولے ہیں۔ان کے خلاف پولیس نے کارروائی بھی کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula