قومی خبریں

تریپورہ میں بی جے پی کو جھٹکا، اتحادی آئی پی ایف ٹی کے ممبر اسمبلی نے دیا استعفیٰ

انڈیجینس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) کے ایک اور ایم ایل اے، جو حکمراں بی جے پی کی جونیئر اتحادی ہے، نے گزشتہ روز اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

انڈیجینس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) کے ایک اور ایم ایل اے، جو حکمراں بی جے پی کی جونیئر اتحادی ہے، نے گزشتہ روز اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔ مستعفی ممبر اسمبلی دھننجے تریپورہ کے قبائلی پارٹی ترپاہا سودیشی پرگتی شیل (ٹی آئی پی آر اے) میں شامل ہونت کے امکان ہیں۔

Published: undefined

آئی پی ایف ٹی ممبر اسمبلی دھننجے تریپورہ نے، ٹی آئی پی آر اے کے سپریمو اور سابق شاہی خاندان کے پردیوت بکرم مانکیا دیب برمن کے ساتھ، اسپیکر رتن چکرورتی کو اپنا استعفیٰ پیش کیا، جنہوں نے اسے فوری طور پر قبول کر لیا۔ دیب برمن نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ دھننجے تریپورہ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کچھ دوسرے لیڈر ہفتہ کو ٹی آئی پی آر اے میں شامل ہوں گے۔

Published: undefined

32 سالہ دھننجے تریپورہ، جو 2018 کے انتخابات میں دھلائی ضلع کے رائما گھاٹی اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے، پچھلے سال سے ممبر اسمبلی کے عہدے کو چھوڑنے والے دوسرے آئی پی ایف ٹی ایم ایل اے ہیں۔ آئی پی ایف ٹی ممبر اسمبلی برشکیتو دیب برما نے بھی گزشتہ سال جون میں اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ٹی آئی پی آر اے میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

Published: undefined

دھننجے تریپورہ بی جے پی-آئی پی ایف ٹی حکمران اتحاد کے چھٹے ایم ایل اے ہیں جنہوں نے اسمبلی سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس سے پہلے بی جے پی کے ممبران اسمبلی باربا موہن تریپورہ، آشیش داس، سدیپ رائے برمن اور آشیش کمار ساہا نے بھی اس وقت کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب کے ساتھ ہوئے اختلافات کے بعد پارٹی اور ممبر اسمبلی کا عہدہ چھوڑ دیا تھا، حالانکہ بپلب کمار دیب نے خود بھی پارٹی کی مرکزی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے 14 مئی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

Published: undefined

داس نے گزشتہ سال ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس سال مئی میں پارٹی چھوڑ دی تھی، جب کہ رائے برمن، جو کہ بی جے پی کے سابق وزیر بھی ہیں، اور آشیش کمار ساہا نے اس سال فروری میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ رائے برمن جون کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر چھٹی بار ریاستی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ قبائلی رہنما باربا موہن تریپورہ نے ٹی آئی پی آر اے میں شمولیت اختیار کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined