قومی خبریں

بہار میں بی جے پی کو جھٹکا، نائب صدر راجیو رنجن پارٹی اورر عہدے سے مستعفی، پارٹی پر عائد کئے سنگین الزامات

راجیو رنجن نے ریاستی صدر کو خط تحریر کرتے ہوئے خود کو تمام ذمہ داریوں سے آزاد کرنے کی درخواست کی۔ دریں اثنا، بی جے پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ راجیو رنجن کو 6 سالوں کے لئے بی جے پی سے معطل کر دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>راجیو رنجن / آئی اے این ایس</p></div>

راجیو رنجن / آئی اے این ایس

 

پٹنہ: بہار میں بی جے پی کو اس وقت جھٹکا لگا جب پارٹی کے نائب صدر راجیو رنجن نے پارٹی کی رکنیت اور عہدے سے استعفی دے دیا۔ راجیو رنجن نے ریاستی صدر کو خط تحریر کرتے ہوئے خود کو تمام ذمہ داریوں سے آزاد کرنے کی درخواست کی۔ دریں اثنا، بی جے پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ راجیو رنجن کو 6 سالوں کے لئے بی جے پی سے معطل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

راجیو رنجن نے بہار بی جے پی کے صدر کو خط لکھ کر کہا کہ بہار بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدار سے پوری طرح بھٹک چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کی بات محض مبالغہ آرائی رہ گئی ہے۔ آج پارٹی میں پسماندہ، انتہائی پسماندہ اور دلت طبقہ کے مخالف عناصر حاوی ہو چکے ہیں۔ حالات یہ ہیں کہ جو لیدر پسماندہ طبقہ سے وابستہ نہیں ہیں وہ بھی اس طبقہ کے نام پر اقتدار کا مزہ لوٹ رہے ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا، خبر موصول ہوئی کہ بی جے پی کی جانب سے پارٹی کے بہار کے نائب صدر اور سابق رکن اسمبلی راجیو رنجن پر بڑی کارروائ کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے 6 سال کے لے معطل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ راجیو رنجن نے پارٹی کے موقف کے خلاف بیان بازی کی ہے اس لئے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Published: undefined

ریاستی صدر سنجے جائسوال نے کہا کہ پارتی کی روایت کے خلاف بیان بازی کرنے پر ماضی میں بھی راجیو رنجن کو تنبیہ دی گئی تھی لیکن ان کے رویہ میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ لہذا پارٹی کی روایات کے خلاف بیان بازی کرنے والے راجیو رنجن کو بی جے پی سے فوری اثر سے 6 سالوں کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined