پٹنہ: بہار بی جے پی کو جھٹکا دیتے ہوئے مظفرپور سے رکن پارلیمنٹ اجے نشاد نے آج کانگریس پارٹی کا ہاتھ تھام لیا۔ اجے نشاد نے دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب کے دوران بہار انچارج موہن پرکاش، کانگریس شعبہ ذرائع ابلاغ کے چیئرمین پون کھیڑا اور بہار کانگریس کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیات اختیار کی۔
Published: undefined
اس موقع پر کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران پون کھیڑا نے اجے نشاد کے بارے میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’پتہ نہیں کہ 2 اکتوبر کو پیدا ہونے والا شخص بی جے پی میں اب تک کیا کر رہا تھا!‘‘
Published: undefined
قبل ازیں، بہار کی مظفر پور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اجے نشاد نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے معلومات دی اور کہا کہ بی جے پی نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور بی جے پی دونوں کو ٹیگ کیا ہے۔
Published: undefined
اجے نشاد نے ایکس پر لکھا، ’’محترم جے پی نڈا جی، بی جے پی کی طرف سے دھوکہ دہی سے عاجز آ کر میں پارٹی کے تمام عہدوں کے ساتھ بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔‘‘ اجے نشاد پہلے ہی پارٹی چھوڑنے کے اشارے دے چکے تھے۔ انہوں نے ایکس ہینڈل سے اپنے نام کے بعد 'مودی کا پریوار' بھی ہٹا دیا تھا۔ دریں اثنا، اجے نشاد بہار کانگریس کے ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ سے ملاقات کی۔ ان کی تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined