چنڈی گڑھ: ہریانہ میں رادور سے بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کے سابق رکن اسمبلی شیام سنگھ رانا اپنے حامیوں سمیت آج پارٹی چھوڑ کر انڈین نیشنل لوک دل(آئی این ایل ڈی)میں شامل ہوگئے۔ شیام سنگھ رانا نے یہاں آئی این ایل ڈی سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ، پارٹی جنرل سکریٹری ابھے چوٹالہ، ریاستی صدر نافع سنگھ راٹھی کی موجودگی میں حامیوں سمیت پارٹی کا دامن تھاما۔
Published: undefined
اس موقع پر شیام سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب آئی این ایل ڈی کے ذریعہ رادورکے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کہ کوشش کریں گے۔انہوں نے دعویٰ کہا کہ آئی این ایل ہی کسان دوست پارٹی ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت کے زرعی اصلاحات قانون کو کسانوں کے مفادات کے منافی بتایا۔
Published: undefined
اس سے قبل شیام سنگھ رانا نے مرکز کے زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے گزشتہ 30ستمبر کو بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔وہ سال 2007 سے 2020 تک بی جے پی میں رہے۔سال 2009 میں انہوں نے رادور سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا اور ہارگئے تھے۔لیکن 2014 کے اسمبلی انتخابات میں وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن میں کامیاب ہوئے اور پارٹی کی حکومت کے چیف پارلیمانی سکریٹری رہے۔سال 2019 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی نے ان کا ٹکٹ کاٹ کر کرن دیو کمبوج کو دے دیا لیکن وہ الیکشن ہار گئے،کمبوج کی ہار کے بعد رانا پر پارٹی میں اندرون خانہ سازش کے الزام بھی لگے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined