نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کی پرانی اتحادی اور مہاراشٹر کے اقتدار میں اہم ساجھے دارشیوسینا اپنے ’ففٹی-ففٹی‘ فارمولے کے تحت بی جےپی پر دباؤ بنانے میں لگی ہوئی ہے اور اس نے جمعہ کو ایک پوسٹر جاری کیا جس میں آدتیہ ٹھاکرے کو ’مستقبل کا وزیراعلی ‘ بتایا گیا ہے۔
Published: 25 Oct 2019, 2:05 PM IST
اس سے پہلے جمعہ کو شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اشاروں کنایوں میں کہاتھا کہ اس کی طویل عرصہ سے حامی رہی بی جےپی کے ساتھ سب کچھ اچھا نہیں ہوسکتا۔انہوں نے مزاحیہ لہجے میں کہا،’’ہم نے لوک سبھا انتخابات کے دوران سمجھوتہ کیاتھا،لیکن اب ایسا نہیں کرسکتے۔مجھے یہ یقینی بنانا ہوگا کہ میری پارٹی پھلتی پھولتی رہے۔‘‘
Published: 25 Oct 2019, 2:05 PM IST
شیوسینا نے جمعہ کو شائع اپنے ترجمان اخبار’سامنا‘ کے ادارتی مضمون میں پارٹی کے سبھی خیر خواہوں کو ’اقتدار کا گھمنڈ‘نہ کرنے کی وارننگ دی۔ ادارتی صفحے میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جےپی-شیوسینا اقتدارمیں پھر سے لوٹی ہے ،البتہ ان کی سیٹوں کی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود یہ صورت حال اس نظریہ کی نفی کرتی ہے ،جس میں پھوٹ ڈالنے کی سیاست اور اپوزیشن پارٹیوں میں تقسیم کے ذریعہ الیکشن جیتنے کی بات کہی جاتی ہے۔
Published: 25 Oct 2019, 2:05 PM IST
مضمون میں کہا گیا ہے کہ الیکشن سے پہلے یہ سوال بھی اٹھائے جاتے رہے ہیں کہ مسٹر شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کا کوئی مستقبل نہیں ہے لیکن الیکشن کے نتیجوں نے اسے بھی غلط ثابت کردیا اور این سی پی نے 50سیٹوں سے زیادہ حاصل کیں ،جبکہ اس کی اتحادی کانگریس نے بھی 44سیٹیں جیتیں۔الیکشن کا نتیجہ اس بات کی وارننگ ہے کہ حکومت کو اقتدار حاصل کرنے کاگھمنڈ نہیں کرنا چاہئے۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ شیوسینا مسٹر آدتیہ ٹھاکرے کو ڈھائی سال بعد وزیراعلی کا عہدہ دینے کا سمجھوتہ کرسکتی ہے۔اس کے علاوہ وہ پارٹی کے لئے اسمبلی اسپیکر کے عہدے کا مطالبہ بھی کرسکتی ہے۔
Published: 25 Oct 2019, 2:05 PM IST
واضح رہے کہ وزیراعلی دیویندر فڑنویس اور بی جےپی کے صف اول کے رہنما اور مرکزی وزیر نیتن گڈکری کے ناگپور علاقے میں بی جےپی کو امیدکے مطابق کامیابی نہیں ملی ہے۔ناگپور ضلع کی 12سیٹوں میں بی جےپی کو چھ ،کانگریس کو چار،این سی پی کو ایک اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کو ملی ہے۔ناگپور شہر اور ناگپور گاؤں دونوں ہی سیٹیں کانگریس کے کھاتے میں گئی ہیں۔سال 2014 کے اسمبلی انتخابات میں ناگپور ضلع کی 12سیٹوں میں بی جےپی نے 11 سیٹیں حاصل کی تھیں۔
Published: 25 Oct 2019, 2:05 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Oct 2019, 2:05 PM IST