دہلی بی جے پی کے ہیڈ کواٹر میں منعقد تقریب ’مذہبی ثقافتی اجلاس‘ میں ’آج کے شیواجی نریندر مودی‘ نامی کتاب کا اجرا ہوا۔ اس کتاب کے اجرا کے ساتھ ہی مہاراشٹر کی تین بر سر اقتدار پارٹیوں نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ شیو سینا، این سی پی اور کانگریس نے نریندر مودی کی شیواجی سے موازنہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
Published: undefined
شیو سینا نے اس کتاب کی مخالفت کرتے ہوئے کتاب کے مصنف جے بھگوان گوئل کے خلاف شیو سینا کے سنجے راؤت نے ٹوئٹ کیا ہے ’’بھگوان گوئل ایک وقت تک شیو سینا کے ساتھ تھے لیکن مہاراشٹر سدن پر حملہ کرنے کے بعد کچھ سال پہلے انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔‘‘ انہوں نے بی جے پی رہنماؤں سے سوال پوچھا کہ کیا ان کو یہ منظور ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا شیواجی سے موازنہ کرنا چاہیے؟
Published: undefined
واضح رہے شیواجی کے خاندان میں سے چھترپتی سنبھا جی ہیں جو راجیہ سبھا میں بی جے پی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ چھترپتی سنبھا جی نے کہا ہے کہ شیواجی ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور ان کا آج کے کسی بھی رہنما سے موازنہ کرنا شیو بھکتوں کو قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی نے یہ کتاب شائع کی ہے تو ہمارے جذبات کو نظر انداز نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی صدر سے کتاب واپس لئے جانے کا مطالبہ کریں گے۔
Published: undefined
سنجے راؤت نے کہا کہ کم از کم مہاراشٹر کے بی جے پی رہنماؤں کو سامنے آکر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح صرف ایک چاند اور ایک سورج ہوتا ہے اسی طرح شیواجی ایک ہیں ان کا جیسا کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا۔ کانگریس کے ترجمان سچن ساونت کا کہنا ہے کہ شیواجی کا کسی سے موازنہ کرنا شیواجی کے نظریہ کی توہین ہے۔ این سی پی کے سینئر رہنما اور ریاستی وزیر چھگن بھجبل نے کہا ہے کہ جس نریندر مودی نے شیواجی کے نام پر ووٹ مانگے اس کا موازنہ شیواجی سے ہی کر رہے ہیں۔ نریندر مودی تو کیا کسی کا موازنہ شیواجی سے نہیں کیا جا سکتا۔
Published: undefined
جے بھگوان گوئل کی اس متنازعہ کتاب کے اجرا کے وقت بی جے پی کے کئی سینئر رہنما تقریب گاہ میں موجود تھے جن میں دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری، دہلی کے انچارج شیام جاجو اور سابق رکن پارلیمنٹ مہیش گری بھی شامل تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined