پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج 10 مارچ کو سامنے آئیں گے، اور اس سے پہلے سبھی پارٹیاں اپنی بہترین کارکردگی کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ اس درمیان مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت میں وزیر برائے ٹرانسپورٹ گووند سنگھ راجپوت کی زبان ایک بیان کے دوران پھسل گئی اور وہ دعویٰ کر گئے کہ جن پانچ ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں وہاں کانگریس کی حکومت بنے گی۔ بعد میں انھوں نے بھلے ہی صفائی دی، لیکن کانگریس لیڈران ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کر رہے ہیں۔
Published: undefined
دراصل وزیر برائے ٹرانسپورٹ گووند سنگھ راجپوت نے جمعرات کو جبل پور ضلع کے پاٹن میں تحصیل بھون کے بھومی پوجن پروگرام میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ اس دوران جب صحافیوں نے پانچ ریاستوں کے انتخابات کو لے کر سوال کیا تو ان کا جواب تھا ’’اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں کے انتخابات میں سبھی جگہ کانگریس کو اکثریت ملے گی اور کانگریس کی حکومت بنے گی۔‘‘ راجپوت جب یہ بیان دے رہے تھے تب ان کے قریب سابق وزیر اجے بشنوئی بھی بیٹھے تھے۔ انھوں نے راجپوت کو ٹوکا تو بعد میں راجپوت نے صفائی دی۔
Published: undefined
گووند سنگھ راجپوت کا یہ بیان سامنے آنے پر کانگریس نے خوب چٹکی لی ہے۔ کانگریس ریاستی صدر کے میڈیا کوآرڈنیٹر نریندر سلوجا کا کہنا ہے کہ ’’سچ زباں پر آ ہی گیا۔ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں گئے وزیر گووند راجپوت کہہ رہے ہیں کہ پانچ ریاستوں میں مکمل اکثریت سے کانگریس کی حکومت بنے گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز