بھوپال: کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے شیوراج حکومت پر حملہ بولتے ہوئے اتوار کو کہا کہ شیوراج حکومت نے نوجوانوں کے مستقبل اور کسانوں کی خوشحالی پر تالا لگا دیا ہے۔ اگر کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔
Published: undefined
ریاستی کانگریس کے صدر نے رائسین اور ودیشہ اضلاع کے جلسہ عام سے کہا، ’’اگر کانگریس حکومت اقتدار میں آتی ہے تو ہم کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے۔ آپ کانگریس پارٹی کے وچن پتر کو ایک بار غور سے پڑھیں، اس کے ذریعے ہم خواتین کو ہر ماہ 1500 روپے کی امداد فراہم کریں گے، کسانوں کے قرضے معاف کریں گے۔ ہماری حکومت دھان کی امدادی قیمت 2500 روپے فی کوئنٹل دے گی اور بعد میں بڑھا کر 3000 روپے کر دیا جائے گا۔ جب ہماری حکومت اقتدار میں آئے گی تو ہر خاندان کو 25 لاکھ روپے تک کا ہیلتھ انشورنس اور 10 لاکھ روپے کا ایکسیڈنٹ انشورنس دیا جائے گا، جیسا کہ راجستھان کی کانگریس حکومت فراہم کر رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
کمل ناتھ نے اپنے خطاب میں کہا، ’’18 سال کی بی جے پی حکومت نے مدھیہ پردیش کو چوپٹ پردیش بنا دیا ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کے نوجوانوں کے مستقبل اور کسانوں کی خوشحالی پر تالا لگا دیا ہے۔ اب آپ کو 17 تاریخ کو کانگریس کو ووٹ دے کر یہ تالا کھولنا ہوگا۔ آپ کو سچ کا ساتھ دینا ہوگا۔‘‘
انہوں نے کہا ’’17 نومبر کا انتخاب مدھیہ پردیش کے مستقبل کا انتخاب ہے نہ کہ کسی ایک امیدوار یا پارٹی کا انتخاب۔ جب آپ ووٹ ڈالنے جائیں تو ہمارا وچن پتر ذہن میں رکھیں اور ریاست کی آج کی تصویر بھی اپنے سامنے رکھیں۔‘‘
Published: undefined
کمل ناتھ نے کہا ’’آج مدھیہ پردیش بے روزگاری میں سب سے اوپر ہے۔ اس لیے ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہمارے نوجوان اور ان کا مستقبل ہے۔ اگر ان نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہی رہے گا تو ریاست اور رائے سین کی تعمیر کیسے ہوگی، مجھے اس کی فکر ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جب ہماری حکومت اقتدار میں آئے گی تو ہم خاص طور پر نوجوانوں کے مستقبل کے لیے کام کرنے جا رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ آج ریاست کی صورتحال آپ کے سامنے ہے۔ کرپشن کی کوئی حد نہیں۔ بی جے پی کی شیوراج حکومت 50 فیصد کمیشن والی حکومت بن گئی ہے۔ پچھلی بار بھی ہماری حکومت بنی تو ہم نے 15 ماہ حکومت چلائی اور ان 15 مہینوں میں ہم نے اپنی پالیسی اور ارادے پیش کئے۔ ہماری پچھلی حکومت میں ہم نے ایک ہزار گائے شیلٹر بنائے، لڑکیوں کی شادی کے لیے رقم بڑھائی اور اب حکومت آنے پر اس رقم کو بڑھا کر ایک لاکھ ایک ہزار روپے کرنے جا رہے ہیں۔ ہم نے 100 یونٹ مفت بجلی دی تھی اور اب ہم اپنے کسان بھائیوں کو 5 ہارس پاور تک کے الیکٹرک پمپوں کے لیے مفت بجلی دیں گے۔ ہم نے اپنے نوجوان دوستوں کے لیے روزگار کا بندوبست کیا کیونکہ ہمارا ارادہ اور پالیسی ریاست کو دوبارہ پٹری پر لانا تھا۔
Published: undefined
کمل ناتھ نے کہا، "ہم نے ریاست میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کی، سرمایہ کاری کا ماحول بنایا اور سرمایہ کاروں کو اعتماد دلایا۔ ہم مدھیہ پردیش کی شناخت بدعنوانی سے نہیں بلکہ سرمایہ کاری سے کرنا چاہتے تھے۔ اگر میں شیوراج کے اعلانات کی بات کروں تو انہوں نے 22000 جھوٹے اعلانات کیے ہیں اور الیکشن کے وقت یہ اعلان کرنے والی مشین دوگنی رفتار سے چلنے لگتی ہے۔ یہاں تک کہ جہاں دریا نہیں ہے، شیوراج سنگھ نے پل بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے 18 سالوں میں صرف عوام کو گمراہ کیا۔ وہ 18 سال سے پولیس، پیسے اور انتظامی اہلکاروں کے بل بوتے پر حکومت چلا رہے ہیں۔ شیوراج انتخابات کے وقت نوجوانوں، اپنی بہنوں، اپنے ملازمین کو یاد کر رہے ہیں۔ میں نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ان کے جھوٹے اعلانات کو ضرور یاد رکھیں لیکن ان پر یقین نہ کریں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز