اٹاوہ: پرگتی شیل سماج وای پارٹی(لوہیا) سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے آج کہا کہ اسمبلی سے ان کی رکنیت ختم ہونے کے بعد وہ جسونت نگر سیٹ سے ہی ضمنی انتخاب لڑیں گے۔
Published: undefined
شیوپال یادو نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اگر سماج وادی پارٹی ان کی رکنیت ختم کرا دیتی ہے تو وہ اپنی روایتی سیٹ جسونت نگر سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ سال 2017 میں شیوپال یادو نے جسونت نگر سیٹ سے اسمبلی انتخاب میں جیت درج کی تھی اور بھتیجے اکھلیش یادو سے تنازعہ ہونے کے بعد اپنی علیحدہ پارٹی تشکیل کر کے سماج وادی پارٹی سے علیحدہ گی اختیار کرلی تھی۔
Published: undefined
انہوں نے اپنے بڑے بھائی اور سماج وادی پارٹی فاونڈر ملائم سنگھ یادو سے ضمنی انتخاب میں ان کے حق میں انتخابی مہم چلانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سماجوادی پارٹی سے پہلے ہی استعفی دے چکے ہیں اور اب دیکھنا ہے کہ ایس پی ان کے خلاف کیا کارروائی کرتی ہے۔
Published: undefined
شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ مین پوری پارلیمانی سیٹ کے انتخاب میں انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ ملائم سنگھ یادو کی حمایت میں انتخابی مہم چلا کر ان کی جیت کا راستہ صاف کیا تھا۔ شیوپال سنگھ یادو کی اسمبلی رکنیت پر تلوار لٹک رہی ہے کیونکہ سماج وادی پارٹی نے ان کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined