سماجوادی پارٹی سے الگ رہے رکن اسمبلی اور پرگتی شیل سماجوادی پارٹی لوہیا (پی ایس پی ایل) سربراہ شیوپال سنگھ یادو سماجوادی پارٹی کے ایک اور سینئر رکن اسمبلی محمد اعظم خان کے ساتھ نیا سیاسی محاذ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ شیوپال سنگھ یادو، اعظم خان کی جیل سے رہائی کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ اس مہینے کبھی بھی جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔ اعظم خان کو ایک معاملے کو چھوڑ کر سبھی معاملوں میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق جیل میں اعظم خان سے مل چکے شیوپال نے نئے سیاسی محاذ کے لیے پہلے ہی بلو پرنٹ تیار کر لیا ہے۔ اس میں ان لیڈروں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے جو بی جے پی کے ساتھ ساتھ سماجوادی پارٹی سے بھی یکساں دوری بنائے رکھنا چاہتے ہیں۔ اعظم خان اور شیوپال یادو دونوں ہی سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو کے طریقہ کار سے بے حد خفا ہیں اور پارٹی میں خود کو چھوٹا محسوس کر رہے ہیں۔
Published: undefined
پی ایس پی ایل کے ایک لیڈر، جو شیوپال کے کافی قریب ہیں، انھوں نے بتایا کہ شیوپال کا بی جے پی میں شامل ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ وہ اپنی پارٹی کی از سر نو تشکیل کریں گے اور ایک نیا سیاسی محاذ بنانے کی سمت میں کام کریں گے۔ اس میں بھیم آرمی کے چندرشیکھر، جن ادھیکار پارٹی کے بابو سنگھ کشواہا اور راشٹریہ لوک دل کے لیڈر شامل ہو سکتے ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکھلیش کی قیادت والی سماجوادی پارٹی کے کئی سینئر لیڈران جو اچھا محسوس نہیں کر رہے، وہ بھی شیوپال اور اعظم خان کے پیچھے جا سکتے ہیں۔ اس تعلق سے جب شیوپال یادو کے سامنے ایک رپورٹر نے سوال داغا تو انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا ’’اعظم کو جیل سے باہر آنے دو اور پھر ہم آپ کو اپنے منصوبوں کے بارے میں بتائیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined