آر جے ڈی کے قومی نائب صدر شیوانند تیواری نے بہار اور اس کے لوگوں کو ہولی کے بعد سے ریاست کے چار اضلاع میں شراب سے مچی تباہی کی اطلاع کے بعد بہار اور اس کے لوگوں کا مذاق بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’نتیش کمار کی پہلی اور دوسری مدت کار کے دوران انھوں نے ہر دیہی عوام کو شراب کا عادی بنا دیا اور اپریل 2016 میں اچانک ریاست میں شراب بندی قانون نافذ کر دیا۔ لاکھوں لوگ شراب کی فروخت اور خرچ کے الزام میں جیل گئے۔ یہاں تک کہ سپریم کورٹ نے شراب بندی کے لئے تنقید کی اور اسے غیر دانشمندانہ قرار دیا۔‘‘
Published: undefined
شیوانند تیواری نے کہا کہ بہار میں نتیش کمار جبراً نشہ مکتی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریاست میں پوری سرکاری مشینری شراب کی تلاش کر رہی ہے۔ وہ اسے نافذ کرنے کے لیے ڈرون، ہیلی کاپٹر، موٹر بوٹ، کھوجی کتوں وغیرہ کا استعمال کر رہے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ ریاست میں شراب بندی نافذ کرنے کا یہ درست طریقہ نہیں ہوگا۔ تیواری نے کہا کہ نتیش کمار اس دھندے سے جڑے نوجوانوں کے اصل ایشوز پر دھیان نہیں دے رہے ہیں۔
Published: undefined
آر جے ڈی لیڈر کا کہنا ہے کہ ’’ریاست بے روزگاری کے ایک بڑے مسئلہ کا سامنا کر رہی ہے۔ وہ نوجوانوں کو اپنی روزی روٹی کے لیے پیسہ کمانے کے مواقع فراہم کرنے میں نااہل ہیں۔ مواقع کی عدم موجودگی میں کئی نوجوان شراب کے کاروبار میں شامل ہیں۔ نتیش کمار انھیں کھیل اور دیگر تعمیری سرگرمیوں میں شامل کیوں نہیں کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
ریاست میں زہریلی شراب سے لوگوں کی موت ہو رہی ہے اور انتظامی افسران اس سے انکار کرر ہے ہیں۔ وہ بیماری کی وجہ سے اجتماعی اموات کا اعلان کر رہے ہیں۔ تیواری نے کہا کہ وہ بہار کے لوگوں کا مذاق بنا رہے ہیں جہاں ریاست میں انسانی زندگی کی کوئی قدر نہیں ہے۔ ہولی کے دن سے ہی بھاگلپور میں 22، بانکا میں 12، مدھے پورہ میں 3 اور سیوان ضلع میں 5 لوگوں کی حیرت انگیز طریقے سے موت ہونے کے بعد بہار میں سیاسی زلزلہ آ گیا ہے۔ یہاں تک کہ برسراقتدار لیڈر بھی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے فیصلوں کو چیلنج دے رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
بھاگلپور ضلع کے گوپال پور سے جنتا دل (یو) رکن اسمبلی گوپال منڈل نے کہا کہ ’’ریاست میں متعلقہ پولیس تھانوں کے پولیس والے شراب کے کاروبار میں شامل ہیں۔ اگر کسی تھانے کا ایس ایچ او اپنے حلقہ اختیار میں شراب مخالف مہم شروع کرے گا تو کوئی بھی شراب بیچنے کی ہمت نہیں کریں گے۔ ایس ایچ او اپنے اپنے حلقہ اختیار میں شراب کے انتظام کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں، لیکن مافیاؤں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined