سری نگر: شیو سینا نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے رتھ یاترا شروع کی ہے۔ اس رتھ یاترا کو بدھ کے روز شیو سینا کے قومی سکریٹری انیل دیسائی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ہے۔ یہ رتھ یاترا جموں کے مختلف اضلاع سے ہوتے ہوئے وادی کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی۔
Published: undefined
شیو سینا جموں و کشمیر یونٹ کے صدر منیش سہانی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ آدھیکار رتھ یاترا پارٹی کے قومی صدر اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اس کے ذریعے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے حقوق کے بارے میں باخبر کیا جائے گا اور سرکار نے جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ پانچ اگست 2019 کو جو وعدے کیے تھے اسے وہ وعدے یاد دلائے جائیں گے۔ یہ رتھ یاترا جموں، کٹرہ، ادھم پور، رام بن، بانہال سے ہوتے ہوئے کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی'۔
Published: undefined
منیش سہانی نے الزام لگایا کہ حکومت گہری نیند میں سو رہی ہے اور پانچ اگست 2019 سے اب تک ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو نوکریوں میں ریزرویشن دیا جائے گا، جن سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے جموں و کشمیر میں امن و امان کے قیام کے لئے اپنی قربانی پیش کی ہے ان کے گھر والوں کے لئے کشمیر میں ایک کالونی قائم کی جائے'۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined