قومی خبریں

مہاراشٹر میں 11 سیٹوں پر ایم ایل سی الیکشن کے خلاف شیوسینا-یو بی ٹی جائے گی سپریم کورٹ

شیو سینا ٹھاکرے گروپ کا دعویٰ ہے کہ جب اسپیکر کے ذریعہ ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی ہے تو قانون ساز کونسل کے انتخابات کا انعقاد غیر آئینی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شیوسینا-یو بی ٹی/&nbsp;@ShivSenaUBT_</p></div>

شیوسینا-یو بی ٹی/ @ShivSenaUBT_

 

ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا (یو بی ٹی) قانون ساز کونسل کی 11 نشستوں کے انتخابات پر روک لگانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔ شیو سینا ٹھاکرے گروپ کا دعویٰ ہے کہ جب اسپیکر کے ذریعہ ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی ہے تو قانون ساز کونسل کے انتخابات کا انعقاد غیر آئینی ہے۔ اس لیے شیو سینا-یو بی ٹی قانون ساز کونسل کی 11 نشستوں کے لیے 12 جولائی کو ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کر سکتی ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق چونکہ ایم ایل اے کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے اس لیے شیو سینا ٹھاکرے گروپ کا دعویٰ ہے کہ ان ایم ایل ایز کے لیے قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ووٹ دینا اور قانون ساز کونسل کے ایم ایل ایز کا انتخاب کرنا غیر آئینی ہے۔ شیو سینا ٹھاکرے گروپ کی جانب سے ایک سوال یہ بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ شیو سینا میں پھوٹ کے بعد کچھ ایم ایل ایز کے حلف نامے سپریم کورٹ میں ہیں۔ ان میں اس بات کی گواہی دی گئی ہے کہ وہ شیو سینا ٹھاکرے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اگر وہ شامل ہوتے ہیں تو انہیں قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ووٹ کا حق کیسے دیا جائے گا۔ اس ضمن میں آج قانونی ماہرین کی میٹنگ ہو رہی ہے اور شیو سینا ٹھاکرے گروپ کی جانب سے عدالت جانے کی تیاریاں کی جاری ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی 11 سیٹوں کے لیے دو سالہ انتخابات 12 جولائی کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے منگل کو یہ اعلان کیا ہے۔ ممبران اسمبلی کے ذریعہ منتخب کردہ 11 قانون ساز کونسل ممبران (ایم ایل سی) کی چھ سالہ میعاد 27 جولائی کو ختم ہو جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined