ممبئی: الیکشن کمیشن کی جانب سے شیو سینا کا نام اور انتخابی نشان ’تیر اور کمان‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو فراہم کر کے ادھو ٹھاکرے دھڑے کو جھٹکا دیئے جانے کے بعد ادھو ٹھاکرے نے آج (18 فروری) کو پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں تمام ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ اور لیڈران شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس دوپہر ایک بجے ادھو ٹھاکرے کی رہائش ’ماتوشری‘ میں منعقد ہوگا۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق ایکناتھ شندے کو شیوسینا کا نام الیکشن کمیشن کی ناجب سے فراہم کئے جانے کے بعد ادھو ٹھاکرے کی طرف سے طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس کے دوران آگے کی حکمت عملی طے کئے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لئے تمام ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ فوری طور پر ممبئی روانہ ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ مہاراشٹر کے اقتدار کی کشمکش پر سپریم کورٹ میں 21 فروری سے باقاعدہ سماعت شروع ہوگی۔ ادھو ٹھاکرے نے مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن عدالت کے فیصلے سے پہلے فیصلہ نہ دے۔ انہوں نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن کو عدالت کے فیصلے سے پہلے فیصلہ دینے میں اتنی جلدی کیوں تھی؟ اس معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف جلد از جلد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
Published: undefined
ادھو ٹھاکرے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے بہت سی مثالیں دیکھی ہیں کہ عدلیہ کس طرح دباؤ میں آئی، لیکن یہ فیصلہ بہت غیر متوقع ہے، کیونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں تقریباً 6 ماہ سے زیر سماعت ہے۔ اب اس کی مسلسل سماعت شروع ہونے جا رہی ہے۔ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نتائج آنے تک کوئی فیصلہ نہ دے۔ کل کا نتیجہ جمہوریت کے لیے بہت خطرناک ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز