قومی خبریں

شیو سینا شندے گروپ نے 20 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی، آدتیہ ٹھاکرے کے سامنے ملند دیوڑا

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے سینئر رہنما سنجے نروپم کو دِنڈوشی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اندھیری مشرقی سیٹ سے سابق بی جے پی رہنما مُرجی پٹیل کو موقع ملا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایکناتھ شندے (فائل) / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ایکناتھ شندے (فائل) / تصویر: آئی اے این ایس

 

 آئندہ ماہ ہونے والے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے ایکناتھ شندے کی شیو سینا نے اپنی دوسری فہرست جاری کرتے ہوئے 20 اور ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ امیدواروں کی جاری کی گئی اس فہرست میں سینئر رہنما سنجے نروپم کو دِنڈوشی اور ملند دیوڑا کو ورلی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس طرح ملند دیوڑا کا سیدھا مقابلہ ورلی سے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے سے ہوگا۔

اندھیری مشرقی سیٹ سے سابق بی جے پی رہنما مُرجی پٹیل کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ اس سیٹ پر پہلے سے چرچا تھی کہ سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ اور اینٹیلیا معاملے میں ملزم پردیپ شرما کی اہلیہ کو میدان میں اتارا جائے گا لیکن ایکناتھ شندے نے اپنا منصوبہ بدل دیا۔

Published: undefined

ایکناتھ شندے نے دیگر جن رہنماؤں کو انتخاب لڑنے کا موقع دیا ہے ان میں آنند شیش راؤ بھروسے کو پربھنی، راجندر گاوت کو پال گھر، ولاس سُکور ترے کو بوئسر، شانتا رام تکارام مورے کو بھیونڈی دیہی، سنتوش منجیّا شیٹی کو بھیونڈی مشرق، وشوناتھ آتما رام بھوئیر کو کلیان مغرب، ڈاکٹر بالاجی پرہلاد کنیکر کو امبرناتھ، سوورنا سہدیو کرنجے کو وکرولی، تکارام رام کرشن کاتے کو چیمبور، وجئے سوپان راؤ شیوتارے کو پُرندر، نلیش نارائن رانے کو کڈال، راجیش ونائک چھرساگر کو کولہا پور شمال سے میدان میں اتارا ہے۔

Published: undefined

ملند دیوڑا کو حال ہی میں شیو سینا (شندے) نے راجیہ سبھا ایم پی کے طور پر نامزد کیا تھا۔ وہ اب ورلی سیٹ سے آدتیہ ٹھاکرے کے سامنے کھڑے ہیں۔ ورلی مراٹھی متوسط ​​طبقے، ماہی گیر برادری اور خوشحال طبقے کا علاقہ ہے۔ یہاں ایکناتھ شندے کو ملند دیوڑا سے کافی امیدیں ہیں۔ اپنے نام کے اعلان سے قبل ملند دیوڑا نے سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر کہا تھا کہ ان کی توجہ ورلی والوں کے لیے التوا میں پڑے معاملوں کو پورا کرنا ہے۔

Published: undefined

شندے سینا کے امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد ورلی سے موجودہ رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ مہایوتی گزشتہ پانچ سالوں میں میرے خلاف ایک بھی امیدوار نہیں ڈھونڈ پائی۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کئی امیدوار صرف اپنی تشہیر کے لیے میدان میں ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined