ممبئی: مہاراشٹر میں شیو سینا کے باغی ارکان اسمبلی اور بی جے پی نے مخلوت حکومت تشکیل دی ہے اور مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کا دو روزہ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ دریں اثنا، باغی ارکان اسمبلی شیوسینا پر دعوی کرتے ہوئے کئی طرح کی چالیں چل رہے ہیں۔
Published: undefined
اسمبلی میں آج اسپیکر کا انتخاب ہونا ہے، اس سے قبل ہی مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں شیوسینا کے دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ دفتر کس گروپ کے کہنے پر سیل کیا گیا ہے۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ دفتر کو شیو سینا لیجسلیچر پارٹی نے سیل کر دیا ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، ایکناتھ شندے نے ادھو ٹھاکرے دھڑے کے تمام ارکان اسمبلی کو وہپ جاری کیا ہے جس میں ان سے بی جے پی کے اسپیکر امیدوار راہل نارویکر کے حق میں ووٹ دینے کو کہا ہے۔ یہ وہپ سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کو بھی جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
شیو سینا کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے ٹوئٹ کیا، ’’مجھے آج ریاستی اسمبلی کی میٹنگ میں شرکت کرنی ہے اس لیے میں آرے کے جنگلات اور ایم ایم آر سی ایل کی زمین کے احتجاج میں حصہ نہیں لے سکوں گا۔ میں عاجزی کے ساتھ نئی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز