بی جے پی کی اتحادی اور سب سے پرانی ساتھی سیاسی پارٹی شیو سینا کے سینئر رہنما سنجے راوت نے پارلیمانی جمہوریت کا احترام کرنے کے لئے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور کانگریس کی تعریف کی ہے۔ موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی عدم موجودگی کسی بھی حکومت کو منمانی کرنے والی حکومت بنا دیتا ہے۔
Published: 16 Sep 2019, 10:10 AM IST
سنجے راوت نے کہا ’’جواہر لال نہرو اور کانگریس سے اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن انہوں نے پارلیمانی جمہوریت کے وقار کو بنائے رکھا۔ وہ کانگریس ہی تھی جو آزادی کے بعد پارلیمنٹ میں پارلیمانی جمہوریت کے وقار کے لئے کئی قانون لائی‘‘۔ واضح رہے انہوں نے مزید کہا کہ ’’وہ جواہر لال ہی تھے جنہوں نے ملک میں حزب اختلاف کی اہمیت کو پہچانا تھا۔ جب شروع میں حزب اختلاف کمزور تھا تو وہ کہتے تھے کہ انہیں وزیر اعظم کی ذمہ داری نبھانے کے ساتھ ساتھ حزب اختلاف کی ذمہ داری بھی نبھانی ہوگی‘‘۔سنجے راوت نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی بھی نہرو کے نقش قدم پر چلتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر حزب اختلاف نہیں ہے تو ملک کی جمہوریت کمزور ہو جاتی ہے اور سیاست یک طرفہ ہو جاتی ہے‘‘۔
Published: 16 Sep 2019, 10:10 AM IST
شیو سینا کے ترجمان اخبار ’سامنا‘ نے ان موقع پرست سیاست دانوں پر طنز کیا ہے جو آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی اور شیو سینا میں شامل ہونے کے لئے قطار میں کھڑے ہوئے ہیں۔ سامنا میں میں تحریر ہے کہ مراٹھ واڑا میں پانی کی کمی آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے جیسا اہم مدا ہے لیکن کوئی بھی اس مدے کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی نہیں چھوڑ رہا ہے۔ سنجے نے کہا کہ بھلے ہی ہر جگہ سوکھا ہے لیکن بی جے پی اور شیو سینا میں دیگر سیاسی رہنماؤں کے شامل ہونے کا سیلاب آیا ہوا ہے۔
Published: 16 Sep 2019, 10:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Sep 2019, 10:10 AM IST
تصویر: پریس ریلیز