قومی خبریں

مودی حکومت مہاراشٹر کے کسانوں سے ’بدلہ‘ لے رہی: شیوسینا

شیوسینا نے اپنے ترجمان ’سامنا‘ میں لکھا ہے کہ مودی حکومت نے کسانوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا اس لیے کسانوں نے مہاراشٹر میں حکومت نہیں بننے دی۔ اب حکومت اس کا بدلہ کسانوں سے نکال رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شیوسینا نے اپنے ترجمان ’سامنا‘ کے ذریعہ ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ’سامنا‘ کے اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ حکومت نے کسانوں کو ’بھرپائی‘ کے طور پر مناسب قیمت نہیں دی۔ اس کے ساتھ ہی مودی حکومت نے کسانوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ سامنا میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت نہ بننے سے مرکزی حکومت ناراض ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کا بدلہ وہ کسانوں سے لے رہی ہے۔

Published: undefined

’سامنا‘ میں لکھا گیا ہے کہ ’’کسانوں کا حالیہ بحران آسمانی اور سلطانی دونوں طرح کا ہے۔ بے وقت برسات کے سبب تیار فصلیں برباد ہو گئیں، یہ آسمانی ہے، اور ریاست میں ’حکومت‘ نہیں بننے دی یہ سلطانی ہے۔ مہاراشٹر کا راج گورنر یعنی مرکزی حکومت کے ہاتھ میں چلا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

’سامنا‘ میں لکھا گیا ہے کہ مرکز کو مہاراشٹر کے بحران کی طرف سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے تھا۔ مہاراشٹر کے کسانوں کے لیے خزانہ کھولنا چاہیے تھا کیونکہ اس خزانے کی سب سے بڑی کمائی مہاراشٹر کی تکلیف سے کمائی ہوئی ہے۔ ایسے وقت میں جب کہ مہاراشٹر کا کسان بحران میں تھا، اس کمائی کا استعمال کیا جانا چاہیے تھا۔ لیکن دہلی نے مہاراشٹر کو کچھ نہیں دیا، ایسا ہی کہنا پڑے گا۔

Published: undefined

’سامنا‘ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’ملک کو آزادی ملے سات دہائی سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے۔ لیکن آسمانی اور سلطانی قہر میں کسانوں کا پھنسنا آج بھی جاری ہے۔ آزاد ہندوستان میں بھی کچھ الگ ہوتا نہیں نظر آ رہا۔ تو بدلہ کیا؟ اولہ باری سے اجڑے کسانوں کی پیٹھ بھلے ہی جھک گئی ہو لیکن ریڑھ کی ہڈی نہیں ٹوٹی ہے اور اس طاقت کے سہارے اور آشیرواد سے ہم دہلی سے جھگڑا کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

اس سے پہلے 16 نومبر کو شیوسینا نے ’سامنا‘ کے ذریعہ سے شیوسینا پر حملہ بولا تھا۔ انھوں نے لکھا تھا کہ مہاراشٹر میں صدر راج لگنے کے بعد 105 والوں (بی جے پی) کا اعتماد اس طرح سے جھاگ بن کر نکل رہا ہے جیسے ممبئی کنارے ارب ساگر کی لہریں ہوں۔ سابق وزیر اعلیٰ فڑنویس نے اپنے اراکین اسمبلی سے کہا کہ بِنداس رہو، ریاست میں پھر سے بی جے پی کی ہی حکومت بنے گی۔ لیکن مہاراشٹر میں نئے فارمولے دیکھ کر کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد شروع ہو گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined