ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے جو شیوسینا کے صدر بھی ہیں، نے کہا کہ ان کی اتحادی پارٹیوں یعنی این سی پی اور کانگریس کے درمیان تعلقات خوشگوار و"مثبت" ہیں اور مہا وکاس اگھاڈی (ایم وی اے) حکومت ان کے تجربے سے فائدہ اٹھا رہی ہے نیز کانگریس کی یہ شکایت کی حکومت میں انھیں نظرانداز کیا جا رھا ھے, اسے ریاستی کانگریس قائدین سے ملاقات کے بعد حل کر لیا گیا۔
Published: undefined
اتوار کے روز شیو سینا کے ترجمان ’سامنا‘ میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں ٹھاکرے نے کہا کہ "(این سی پی کے سربراہ) شرد پوار کے ساتھ میرا اچھا رابطہ ہے۔ میں (کانگریس صدر) سونیا گاندھی کو کئی مرتبہ فون کرتا ہوں۔ " اور سہ فریقی ایم وی اے حکومت اچھی طرح سے کام کر رہی ھے، وزیر اعلی نے مزید کھا کے وہ تسلیم کرتے ھیں کہ پچھلے چند مہینوں میں وزراٗ جتیندر اوہاڑ، اشوک چوہان اور دھننجے منڈے کی ان کی روبرو ملاقاتیں نہیں ہوئیں۔ کیونکے یہ تمام وزرا کو کرونا لاحق ھوا تھا لیکن فون پر پر ایک دوسرے کے رابطے میں تھے اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ ان کی ملاقاتیں ھوا کرتی ہیں۔
Published: undefined
ادھو ٹھاکرے نے اعتراف کیا کہ ریاست کی معیشت ٹھیک حالت میں نہیں ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس طرح کے بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام وزرائے اعلی سے کہا ہے کہ وہ عوامی اقدامات کے طور پر کسی چھوٹ یا سبسڈی کا اعلان نہ کریں جس کی وجہ سے معیشت پر مزید بوجھ پڑے گا، کرونا کے دوران ان کے گھر سے باہر نہ نکلنے پر ان پر کی جانے والی تنقید کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں، ٹھاکرے نے کہا کہ گھر بیٹھے اس پر بات چیت اور تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط بھی کیے جارہے ہیں۔
Published: undefined
ٹھاکرے نے مرکزی حکومت کے ممبئی - احمد آباد بلیٹ ٹرین منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کی دارالحکومت ممبئی اور ناگپور کے مابین اس تیز رفتار رابطے کو ترجیح دیں گے۔ ٹھاکرے نے کہا، "میری حکومت کا مستقبل اپوزیشن کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ اسٹیئرنگ میرے ہاتھ میں ہے۔ تھری وہیلر (آٹو رکشہ) غریب لوگوں کی گاڑی ہے۔ باقی دو پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں،"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز