سال 2019 کےعام انتخابات سے پہلے بی جے پی نے این ڈی اے کے ناراض اتحادیوں کو منانے کی مہم شروع کی ہوئی ہے ۔ اس مہم کے تحت آج پارٹی صدر امت شاہ شیو سینا کے قائد ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ واضح رہے شیو سینا یہ بات صاف کر چکی ہے کہ وہ سال 2019 انتخابات میں این ڈی اے کے اتحادی کے طور ہر نہیں لڑے گی۔ اس بیان کی روشنی میں آج کی شاہ۔ٹھاکرے ملاقات کو بہت اہمیت کی نطر سے دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ملاقات سے قبل شیو سینا نے مودی ۔شاہ پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی اتحاد کے موڈ میں نہیں ہے۔
ملاقات سے قبل شیو سینا اپنے ترجمان ’سامنا‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ پر نشانہ سادھا ہے۔’سامنا‘ میں شیو سینا نے لکھا ہے کہ ’’ایسے وقت میں جب تیل کی بڑھی قیمتوں کی وجہ سے ملک میں غصہ ہے، کسان احتجاج کر رہے ہیں، حکومت کے ذریعہ سام(سمجھوتہ) دام(قیمت)، دنڈ (سزا)اور بھید (تقسیم ) کو اپنائے جانے کے با وجود بھی کسانوں سے بات چیت نہیں ہو پا رہی ہے ۔ ان حالات میں مودی ۔امت شاہ 350 سیٹیں جیتنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ان حالات میں دونوں قومی اور عالمی پیمانہ پر مہم چلا رہے ہیں ۔ دونوں کی تعریف تو کرنی چاہئے۔
Published: undefined
’سامنا‘ میں شیو سینا نے پھر دہرایا کہ سال 2019 کے عام انتخابات میں وہ تنہا چناؤ لڑے گی۔ ’سامنا‘ میں تحریر کیا کہ بی جے پی نے رابطہ مہم ضرور چلائی ہوئی ہے لیکن عوام سے اس ک ا رابطہ ٹوٹ چکا ہے ۔ مزید لکھا ہے کہ بہار میں نتیش کا چہرا کام نہیں کرے گا اور رام مندر بنانے کی صورت میں بی جے پی 350 سیٹیں جیت سکتی ہے۔
واضح رہے مہاراشٹر کی پال گھر پارلیمانی سیٹ پر حال ہی میں ہوئے ضمنی انتخابات میں دونوں اتحادی پارٹیاں آمنے سامنے تھیں اور اس کے بعد سے تلخیاں مزید بڑھ گئی ہیں ۔ آئندہ سال ہونے والےعام انتخابات کے پیش نظر جو حزب اختلاف کی پارٹیوں میں اتحاد ہو رہا ہے اور جس طرح اتر پردیش میں بی جے پی نے تمام ضمنی انتخابات ہارے ہیں اس کے بعد بی جے پی اپنے اتحادیوں کو جوڑے رکھنا چاہتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز