مہاراشٹر میں انتخاب کے نتیجے آنے کے تقریباً 11 دن بعد بھی حکومت بنانے کو لے کر اٹھا پٹخ جاری ہے۔ ریاست مین وزیر اعلیٰ عہدہ کے لیے پینچ اب بھی پھنسا ہوا ہے۔ شیو سینا نے ایک بار پھر صاف کر دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ان کی پارٹی سے ہی ہوگا۔ سنجے راؤت نے ایک بیان میں کہا کہ ’’مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ صرف شیوسینا سے ہی ہوگا۔ مہاراشٹر کی سیاست اور چہرہ دونوں ہی بدل رہے ہیں۔ جسے آپ (بی جے پی) ’ہنگامہ‘ کہتے ہیں، وہ ’ہنگامہ‘ نہیں ہے، بلکہ انصاف اور حقوق کے لیے جنگ ہے جس میں جیت ہماری ہوگی۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ پیر کے روز سنجے راؤت نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور حکومت تشکیل دینے سے متعلق صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ پیر کے روز ہی دیویندر فڑنویس نے بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کی تھی۔
Published: undefined
دوسری طرف اپنے ترجمان ’سامنا‘ میں شیوسینا نے امت شاہ اور دیویندر فڑنویس کی ملاقات پر طنز کسا ہے۔ شیو سینا نے کہا کہ فڑنویس ایسی جگہ سے لائف لائن لے رہے ہیں جہاں لوگ خود کی لائف بچانے کے لیے ماسک لگا کر گھوم رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی کی آلودگی کو مدنظر رکھ کر شیوسینا نے ایک طنز بھی کسا ہے کہ ’’مہاراشٹر اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنا، دہلی ائیر پورٹ پر زیرو ویجبلٹی میں پلین لینڈ کرنے جیسا ہے۔‘‘
Published: undefined
قابل غور ہے کہ مہاراشٹر میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ بی جے پی اور شیوسینا نے آپس میں اتحاد کر کے انتخاب لڑا تھا اور اس اتحاد کو اکثریت حاصل ہو چکی ہے اس لیے قیاس لگائے جا رہے تھے کہ بہ آسانی حکومت تشکیل پا جائے گی، لیکن وزیر اعلیٰ عہدہ کو لے کر دونوں پارٹیوں میں تکرار شروع ہو گئی ہے۔
Published: undefined
اُدھر پیر کے روز کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرنے کے بعد این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا تھا کہ حکومت کی تشکیل کو لے کر نہ تو شیو سینا نے ان سے کوئی بات کی ہے اور نہ ہی انھوں نے شیو سینا سے اس بارے میں کوئی بات چیت کی ہے۔ شرد پوار نے کہا تھا کہ ہمارے پاس حکومت بنانے کے لیے نمبر نہیں ہے۔ حکومت کی تشکیل کے تعلق سے ہماری کوئی خاص گفتگو نہیں ہوئی ہے۔ ساتھ ہی شرد پوار نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’عوام نے ہمیں اپوزیشن میں بیٹھنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز