کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار کو منی لانڈرنگ معاملہ میں سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے ڈی کے شیو کمار کی ضمانت ختم کرنے کے لئے دائر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس نریمن نے ای ڈی کو سرزنش بھی کی۔
Published: 15 Nov 2019, 3:55 PM IST
جسٹس نریمن نے ای ڈی کے افسران سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مطالعہ کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے فیصلوں کو ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا۔‘ سپریم کورٹ نے ای ڈی سے مزید کہا کہ ’ملک کے شہریوں کے ساتھ سلوک کرنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔‘
Published: 15 Nov 2019, 3:55 PM IST
سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ای ڈی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈی کے شیو کمار کے معاملہ میں پی چدمبرم کی دلیل پیش کررہے ہیں! یہ ’کاپی پیسٹ‘ ہے اور اس میں کوئی تبدیل نہیں کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس دیا ہے کہ ڈی کے شیوکمار کیخلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے۔ ای ڈی نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
Published: 15 Nov 2019, 3:55 PM IST
غورطلب ہے کہ 23 اکتوبر کو دہلی ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ (غیر قانون لین دین) کیس میں شیو کمار کو 25 لاکھ کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت دی تھی۔ علاوہ ازیں ہائی کورٹ نے انہیں حکم دیا تھا کہ وہ بغیر اجازت ملک سے باہر نہ جائیں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔ ڈی کے شیو کمار 25 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں بند تھے۔ قبل ازیں، ان کی ضمانت کی درخواست ذیلی عدالت سے مسترد ہو گئی تھی۔
Published: 15 Nov 2019, 3:55 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Nov 2019, 3:55 PM IST
تصویر: پریس ریلیز